صحیح بخاری میں شدادبن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے سیدالاستغفار پڑھا اور اسی دن اس کی موت واقع ہوگئی تووہ جنت میں داخل ہوگا:
((اَللّٰہُمَّ أنتَ رَبِّی لَآ اِلٰہَ اِ لَّا أ نْتَ خَلَقْتَنِی وأ نَا عَبْدُ کَ وَ أ نَا عَلٰی عَہْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا ا سْتَطَعْتُ أ عُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أ بُوئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ أ بُوئُ بِذَ نْبِیْ فَا غْفِرْلِی فَاِ نَّہُ لَا یَغْفِرُ ا لذُّنُوبَ اِ لَّا أ نْتَ ))
’’اے اﷲ!توہی میرارب ہے تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ تونے مجھے پیداکیااور میں تیرابندہ ہوں ، اور میں تیرے عہد اور وعدہ پرقائم ہوں جس قدرطاقت رکھتاہوں۔میں نے جوکچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتاہوں۔ اپنے آپ پرتیری نعمت کااقرار کرتاہوں اور اپنے گناہ کااعتراف کرتاہوں ، پس تومجھے بخش دے کیوں کہ تیرے سواکوئی گناہوں کوبخشنے والا نہیں ۔ ‘‘
جو شخص حالت ایمان میں یہ دُعا د ن کے کسی حصہ میں پڑھے اور شام ہونے سے پہلے مر جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا ، اور جو شخص رات کے کسی حصہ میں بحالتِ ایمان پڑھے اور صبح ہونے سے پہلے مر جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ [1]
نیز صحیح حدیث میں ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
((یَا عِبَادِی اِنِّی حَرَّمْتُ الظُّلْمَ عَلَی نَفْسِی وَجَعَلْتُہٗ بَیْنَکُمْ مُحَرَّمًا فَلَا تَظَالَمُوا۔ یَا عِبَادِی کُلُّکُمْ ضَآلٌّ اِلَّا مَنْ ہَدَیْتُہٗ فَاسْتَہْدُونِی اَہْدِکُمْ۔ یَا عِبَادِی کُلُّکُمْ جَآئِعٌ اِلَّا مَنْ اَطْعَمْتُہٗ فَاسْتَطْعِمُونِی اُطْعِمْکُمْ یَا عِبَادِی کُلُّکُمْ عَارٍ اِلَّا مَنْ کَسَوْتُہٗ فَاسْتَکْسُونِی اَکْسُکُمْ یَا عِبَادِی اِنَّکُمْ تُخْطِئُونَ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ
|