Maktaba Wahhabi

189 - 336
وماکان لی صلَّی سوای ولم تکن صلاتی لغیری فی أداء کل رکعۃ ’’یہ میرے لیے کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اپنے علاوہ کیلیے نمازپڑھوں ، جب کہ میری نماز ہررکعت کے اندر اپنی ذات کے علاوہ کسی اور کے لیے نہ تھی۔ ‘‘ اور آگے کہتاہے: مازلت ایاھا وایای لم تزل ولافرق بل ذاتی لذاتی َ صلَّت ’’میں برابراسی ذات کاعین تھا ، اور بعینہ میری ہی ذات تھی ، اور ان دونوں میں کوئی فرق نہ تھا ، بلکہ میری ذات نے میری ذات کے لیے نمازپڑھی۔ ‘‘ الی رسولاً کنت منی مرسلاً وذاتی بآیاتی علیَّ استدلَّت ’’میں اپنی ہی طرف سے اپنی ہی ذات کی طرف رسول تھا ، اور میری ذات نے میری ہی آیات سے مجھ پراستدلال کیا۔ ‘‘ فان دعیت کنت المجیب وان أکن منادی أجابت من دعانی ولبت ’’اگروہ ذات پکاری گئی تومیں ہی جواب دینے والاہوں اور جب مجھے پکاراگیا تو ، جس نے مجھے پکارااسی نے جواب دیا اور لبیک کہا، وغیرہ وغیرہ۔ ‘‘ اسی لیے جب اس شاعرکی موت کاوقت آیا تویہ اشعارگنگنانے لگا: ان کان منزلتی فی الحب عندکم ماقدلقیت قدضیعت أیامی ’’اگرمیرامقام محبت میں تمہارے نزدیک یہی ہے ، جوکچھ میں نے پایا ، توگویا میں نے اپنے دنوں کوضائع کردیا۔ ‘‘
Flag Counter