Maktaba Wahhabi

188 - 336
(قَالَ أَفَرَأَيْتُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ (75) أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ (76) فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ )(الشعرائ: ۷۵ ، ۷۷) ’’کہا:کچھ خبربھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو ، تم اور تمہارے اگلے باپ دادا ، وہ سب میرے دشمن ہیں ، بجزاﷲ کے جوتمام جہاں کاپالنہارہے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ کاارشادہے: (لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ )(المجادلۃ : ۲۲) ’’اﷲ تعالیٰ پراور قیامت کے دن پر ایمان لانے والوں کو آپ اﷲ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں میں ہرگزنہ پائیں گے ، گووہ ان کے باپ یا ان کے بیٹے یاان کے بھائی یا ان کے کنبہ (قبیلے)کے (عزیز) ہی کیوں نہ ہوں ، یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اﷲ نے ایمان کولکھ دیاہے اور جن کی تائیداپنی روح سے کی ہے۔‘‘ ان لوگوں میں سے بعض نے اپنے اپنے مذہب کے مطابق کتابیں اور قصیدے لکھے ہیں ، ابن الفارض نے ایک قصیدہ ’’نظم السلوک ‘‘کے نام سے لکھاہے ، جس میں وہ کہتاہے: ’’مقام ابراہیم پرمیری نماز اسی کے لیے ہوتی ہے ، اور اس کے بارے میں میں گواہی دیتاہوں کہ اس نے میرے ہی لیے نمازاداکی۔ ‘‘ ’’ہم میں کاہرایک نمازپڑھنے والا ہے ، اور ہرسجدہ میں اپنی ہی حقیقت کے لیے سجدہ ریزہے۔ ‘‘
Flag Counter