Maktaba Wahhabi

173 - 336
اولیاء ہیں اور یہ کہ وہ انبیاء سے افضل ہیں ، انبیاء بھی انہیں کے چراغ سے اﷲ کی معرفت حاصل کرتے ہیں۔ یہ موقعہ ان لوگوں کے الحاد کی تفصیل کانہیں ہے ، مگرچونکہ تذکرہ اولیاء اﷲ اور اولیاء الشیطان کے درمیان فرق کرنے کاہے ، نیزچونکہ ولایتِ الٰہی کے سب سے بڑے دعویدارہیں ، حالانکہ وہ ولایتِ شیطانی میں سب سے بڑھ کرہیں ، اس لیے ہم نے اس پرروشنی ڈال دینی ضروری سمجھی۔ [1] بنابریں ان حضرات کی گفتگوزیادہ تر شیطانی تخیلات پرمبنی ہے ، یہ لوگ وہی کہتے ہیں جوصاحب فتوحات مکیہ نے کہاہے ، چنانچہ صاحب فتوحات ’’باب أرض الحقیقۃ‘‘ کاباب باندھتاہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ارضِ حقیقت ارضِ خیال کانام ہے ، بات سامنے یوں آتی ہے کہ جس حقیقت کے بارے میں وہ کلام کرتے ہیں وہ خیال ہے ، اور خیال تصرفاتِ شیطانی کامقام ہوتاہے ، کیونکہ شیطان انسان کے سامنے معاملات کابرعکس تصورپیش کرتاہے اﷲ تعالیٰ کاارشاد ہے: (وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ (36) وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ (37) حَتَّى إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ (38) وَلَنْ يَنْفَعَكُمُ الْيَوْمَ إِذْ ظَلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُون)(َالزخرف:۳۶۔ ۹ ۳) ’’اور جوشخص رحمان کی یاد سے غفلت کرتاہے ، ہم اس پرایک شیطان تعینات کردیتے ہیں ، وہ اس کے ساتھ رہتاہے اور باوجودیکہ شیطان گناہ گاروں کو راہ ہدایت سے روکتے رہتے ہیں تاہم گناہ گاراپنے آپ کو راہِ راست پرسمجھتے ہیں۔
Flag Counter