Maktaba Wahhabi

90 - 315
٭ اللہ تعالیٰ کبھی بھولتا نہیں، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا ﴾ ’’اورآپ کا رب بھولنے والا بھی نہیں تھا۔‘‘[1] ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿ قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي فِي كِتَابٍ لَا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنْسَى ﴾ ’’موسیٰ نے کہا: ان کا علم میرے رب کے پاس ایک کتاب (لوح محفوظ) میں ہے، میرا رب نہ چوکتا ہے اور نہ بھولتا ہے۔‘‘[2] ٭ اللہ تعالیٰ پر کوئی چیز پوشیدہ نہیں، فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنٍ وَمَا تَتْلُو مِنْهُ مِنْ قُرْآنٍ وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ وَمَا يَعْزُبُ عَنْ رَبِّكَ مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَلَا أَصْغَرَ مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِينٍ ﴾ ’’اور (اے نبی!) آپ جس حال میں بھی ہوتے ہیں اور اللہ کی طرف سے (نازل شدہ) قرآن میں سے جو کچھ بھی پڑھتے ہیں اور تم سب لوگ جو بھی عمل کرتے ہو، اس وقت ہم تمھیں دیکھ رہے ہوتے ہیں جب تم اس میں مصروف ہوتے ہو۔آپ کے رب سے ذرہ بھر کوئی چیز بھی چھپی نہیں ہوتی، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی اور نہ کوئی چیز بڑی، مگر (وہ) واضح کتاب میں (درج) ہے۔‘‘[3] ٭ اللہ تعالیٰ کو کوئی تھکن لاحق نہیں ہوتی، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ﴾ ’’اس کی کرسی (پاؤں رکھنے کی جگہ) نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے، ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیں اور وہ بلند ترین، بے حد عظمت والا ہے۔‘‘[4] ایک مقام پر یوں ارشاد فرمایا: ﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِنْ لُغُوبٍ ﴾
Flag Counter