Maktaba Wahhabi

87 - 315
’’(اے نبی!) آپ یکسو ہوکر اپنا رخ دین کے لیے سیدھا رکھیں، اللہ کی فطرت (کے مطابق چلیں) جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیاہے، اللہ کی تخلیق میں تبدیلی ممکن نہیں، یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔‘‘[1] ٭ عقیدۂ توحید کے لیے ساری دنیا کے انسانوں کو قرآن مجید کی دعوتِ فکر، فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿ قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَأَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلَى قُلُوبِكُمْ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللّٰهِ يَأْتِيكُمْ بِهِ انْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِفُونَ ﴾ ’’(اے نبی!ان سے) کہہ دیجیے: اگر اللہ تمھارے کان اور تمھاری آنکھیں چھین لے اور تمھارے دلوں پر مہر لگا دے تو بتاؤ اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمھیں یہ (چیزیں) لادے گا؟ دیکھیے، کس طرح ہم آیتیں مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں، پھر بھی وہ منہ موڑ لیتے ہیں۔‘‘[2] دوسری جگہ فرمایا: ﴿ قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللّٰهِ يَأْتِيكُمْ بِضِيَاءٍ أَفَلَا تَسْمَعُونَ (71) قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللّٰهِ يَأْتِيكُمْ بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ﴾ ’’(اے نبی!) کہہ دیجیے: تم لوگ دیکھو!اگر اللہ رات کو تم پر قیامت تک کے لیے لمبا کر دے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمھیں کوئی روشنی لادے گا؟ کیا پھر تم (غور سے) سنتے نہیں؟ کہہ دیجیے: دیکھو!اگر اللہ تم پر قیامت تک ہمیشہ کے لیے دن ہی کر دے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمھیں رات لا کر دے گا کہ تم اس میں آرام کر سکو؟ کیا پھر تم دیکھتے نہیں؟‘‘[3] ایک دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿ أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ (58) أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ (59) نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ (60) عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ (61) وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ﴾
Flag Counter