﴿ أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ (115) فَتَعَالَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ﴾
’’کیا تم نے یہ سمجھ لیا ہے کہ ہم نے تمھیں بے فائدہ پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟ تو اللہ جو سچا بادشاہ ہے اس کی شان سب سے اونچی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہی عرشِ کریم کا مالک ہے۔‘‘[1]
اور فرمایا: ﴿إِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيهَا لِتُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَى ﴾
’’قیامت یقینا آنے والی ہے۔میں نے اس (کے وقت) کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے تاکہ اس روز ہر شخص جو کوشش کر رہا ہے، اس کا بدلہ پائے۔‘‘[2]
اور فرمایا:
﴿وَأَقْسَمُوا بِاللّٰهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَا يَبْعَثُ اللّٰهُ مَنْ يَمُوتُ بَلَى وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (38) لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ كَانُوا كَاذِبِينَ (39) إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَنْ نَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ﴾
’’اور انھوں نے اللہ کی سخت قسمیں کھائیں کہ جو مرجاتا ہے اللہ اسے (قیامت کے دن قبر سے) نہیں اٹھائے گا، کیوں نہیں!یہ اس کے ذمے ایک سچا وعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے، (وہ اپنا یہ وعدہ اس لیے پورا کرے گا) تاکہ جن باتوں میں یہ لوگ اختلاف کرتے ہیں وہ اسے ان پر واضح کردے اور اس لیے کہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے۔جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تواس کے لیے ہمارا صرف یہی قول ہوتا ہے کہ ہم اس سے کہتے ہیں: ہوجا!تو وہ ہوجاتی ہے۔‘‘[3]
اور فرمایا:
﴿زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ وَذَلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيرٌ ﴾
|