Maktaba Wahhabi

22 - 279
تمہارا حقیقی معبود ایک ہی ہے،اس رحمن و رحیم کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿قُل لَّوْ كَانَ مَعَهُ آلِهَةٌ كَمَا يَقُولُونَ إِذًا لَّابْتَغَوْا إِلَىٰ ذِي الْعَرْشِ سَبِيلًا ﴿٤٢﴾ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا﴾[1] کہہ دیجئے! کہ اگر اللہ کے ساتھ اور معبود بھی ہوتے جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں تو ضرور وہ اب تک مالک عرش کی جانب راہ ڈھونڈ نکالتے۔ جو کچھ یہ کہتے ہیں اس سے وہ پاک اور بالاتر‘ اور بہت بلند ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ ۘ وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّا إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۚ وَإِن لَّمْ يَنتَهُوا عَمَّا يَقُولُونَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾[2]
Flag Counter