Maktaba Wahhabi

187 - 279
مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی،اور ان میں سے ایک چیز یہ ذکر فرمائی کہ:مجھ سے پہلے ہر نبی خاص اپنی قوم کے لئے بھیجا جاتا تھااور میں دنیا کے تمام لوگوں کے لئے مبعوث ہوا ہوں۔ نیز ارشاد ہے: ((مثلي ومثل الأنبیاء من قبلي کمثل رجل بنی بیتاً فأحسنہ وأجملہ إلا موضع لبنۃ من زاویۃ،فجعل الناس یطوفون بہ ویعجبون لہ،ویقولون:ھلا وضعت ھذہ اللبنۃ؟ قال:فأنا اللبنۃ وأنا خاتم النبیین)) [1] میری اور مجھ سے پہلے نبیوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص ایک گھر بنائے اور اس کی خوب تزئین و آرائش کرے‘لیکن ایک گوشہ میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دے! اب لوگ آکر اس کا چکر لگائیں (دیکھیں )اور تعجب سے کہیں کہ آخر یہ اینٹ کیوں نہیں لگائی گئی؟
Flag Counter