Maktaba Wahhabi

172 - 279
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے بہت سے خاص مواقع ہیں ‘ جن میں سے علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اکتالیس مواقع ذکر فرمائے ہیں ‘ بطور مثال چند مواقع درج ذیل ہیں: مسجد میں داخل ہوتے ہوئے‘ اس سے نکلتے ہوئے‘ اذان کے جواب کے بعد‘ اقامت کے وقت‘ دعاء کے وقت‘ نماز کی حالت تشہد میں ‘ نماز جنازہ میں ‘ صبح و شام‘ جمعہ کے دن‘ مجلس اکٹھا ہونے کے وقت جدا ہونے سے پہلے‘ خطبوں میں جیسے جمعہ کے دونوں خطبے‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لکھتے وقت‘ عیدین کی نماز میں تکبیرات کے دوران‘ دعاء قنوت کے آخر میں ‘ صفا و مروہ پر‘ آپ کی قبر کے پاس کھڑے ہوکر‘ حزن و غم‘ مصائب اور اللہ سے مغفرت مانگتے وقت‘ گناہ کی معافی وقت۔ اور ان کے علاوہ دیگر مواقع ہیں جنہیں ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔[1] اگرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی فضیلت میں انس رضی اللہ عنہ کی صرف یہ حدیث ہی ہوتی تو کافی تھا:
Flag Counter