Maktaba Wahhabi

164 - 279
جو شخص اللہ کو رب مان کر،اسلام کو دین مان کر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول مان کر راضی و خوش ہوگیا اسے ایمان کی چاشنی مل گئی۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( ثلاث من کن فیہ وجد بھن حلاوۃ الإیمان:من کان اللّٰہ ورسولہ أحب إلیہ مما سواھما،وأن یحب المرء لا یحبہ إلا للّٰہ،وأن یکرہ أن یعود في الکفر بعد أن أنقذہ اللّٰہ منہ کما یکرہ أن یقذف في النار)) [1] تین خصلتیں جس شخص میں ہوں گی وہ ان کے سبب ایمان کی چاشنی پالے گا:جس شخص کے نزدیک اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہوجائیں اور یہ کہ وہ کسی شخص سے محض اللہ کے لئے محبت کرے،اور یہ کہ وہ کفر میں پلٹ کرجانا - جبکہ اللہ نے اسے اس سے نجات دیدی ہے- ایسے ہی ناپسند کرے جیسے اسے جہنم کی آگ میں ڈالا جانا ناپسند ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ جسے ان باتوں کی توفیق دے گا اسے
Flag Counter