Maktaba Wahhabi

103 - 279
نہیں ہے جو اُن پر ایمان لانے کی متقاضی ہو‘ لہٰذا اگر قرآن کریم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہوتے تو گزشتہ انبیاء کرام کی آیات کے بارے میں ہمیں سرے سے کوئی پتہ نہ ہوتا۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام کی نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کی لائی ہوئی کتاب کے ذریعہ ثابت ہوتی ہے نہ کہ یہود و نصاریٰ کے ذریعہ‘ یہی نہیں بلکہ خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہوراور آپ کی آمد ہی موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام کی نبوت کی تصدیق ہے کیونکہ ان دونوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی خبر دی تھی اور آپ کی آمد کی بشارت سنائی تھی‘ ارشاد باری ہے: ﴿وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ﴾[1] اور اپنے بعد ایک رسول کی آمد کی خوشخبری سنانے والاہوں جن کا نام احمد ہے۔ چنانچہ جب آپ کی بعثت ہوئی تو اس سے اُن دونو ں کی باتوں کی تصدیق ہوگئی‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ارشا د باری ہے: ﴿بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ﴾[2]
Flag Counter