جن میں آپ سے قبل وہ سب لوگ گر کر ہلاک ہوئے جنہوں نے راہ حق کو چھوڑ کر ضلالت وکج روی اختیار کی۔اس موضوع کا حق ادا کرنے کے لئے میں نے یہ کوشش کی ہے کہ کتاب وسنت کے دلائل کوخوب واضح اور روشن کردوں تاکہ حق وباطل کے درمیان تمیز کرنے کی علامات بالکل عیاں ہوجائیں ‘سب سے پہلے میں نے توسُّل کے لغوی معنی اور شرعی معنوں کی تحقیق کی ہے اور اس کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے ’’مشروع اور ممنوع‘‘اور مشروع وسیلہ کی بھی تین قسمیں کیں۔
۱۔اﷲکی ذات اور اس کے اسماء اور صفات کا وسیلہ۔
۲۔مومن کے اعمال صالحہ کا وسیلہ۔
۳۔مومن کی غائبانہ دعاکا وسیلہ۔
پھر ان تینوں قسموں کی الگ الگ تعریف وتفصیل کی اور اس کو آیات قرآنی کے دلائل سے اچھی طرح ثابت کیا اور اس کی کئی کئی مثالیں دیں تاکہ اچھی طرح وہ ذہن نشین ہوجائے۔اسی طرح وسیلہ کے تمام اقسام کے دلائل احادیث صحیحہ سے بھی پیش کئے اور یہ ثابت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سے قبل کے انبیاء اور ان کی امتوں کے لوگ اپنی دعاؤں سے کس طرح بارگاہ الٰہی کا وسیلہ چاہتے تھے کیونکہ وہ سب ہمارے لئے قدوہ اور اسوہ ہیں۔اسی طرح ممنوعہ وسیلہ کی بھی تین قسمیں کیں:۔
|