Maktaba Wahhabi

71 - 325
چل پڑتا ہے یہ سمجھ کر کہ یہی اﷲکا متعین کردہ حق راستہ ہے اس کے بعد جو کچھ بھی ہے وہ سب ضلالت ہے۔ میں یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ میں نے کوئی نیا موضوع بحث چھیڑا ہے۔نہیں ہرگز نہیں یہ بحث تو اس وقت سے چل رہی ہے جب سے حق وباطل اور ہدایت وضلالت کی کشمکش شروع ہوئی ہے اور رسالت ونبوت کا سلسلہ بھی محض اس لئے شروع کیا گیا تھا کہ حق کی راہ کو ضلالت سے الگ کیا جائے اور انسانیت کو صراط مستقیم پر چلایا جائے۔لہٰذا جس نے مشکاۃ نبوت اورمصابیح رسالت سے روشنی حاصل کی وہ گمراہی اور پستی سے بچ گیا اور جو ان راہوں پر چلتا رہا وہ صراط مستقیم سے الگ ہوگیا ہماری یہ بحث بھی مقصد واسلوب کے اعتبار سے انبیاء ومرسلین ہی کی راہ پر چل رہی ہے اور ہم اس میں انہیں کی راہ وطریقے کی تحقیق کریں گے جس کی تحقیق کی دعوت انہوں نے حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک تک دی۔ لہٰذا یہ بحث اِسلام کی خالص دعوت ہے اگر آپ اس پر چلے تو آپ کے لئے یہ پل ثابت ہوگی جس کو عبور کرکے آپ جنت نعیم تک پہنچ جائیں گے ‘لیکن اگر آپ نے انبیاومرسلین کی اس راہ کو چھوڑ کر دوسری راہ اختیارکی تو آپ کو بھی انہیں ہلاکت کی پستیوں میں لے جاگرادیں گی
Flag Counter