Maktaba Wahhabi

70 - 325
لیکن اس مطلوب ومقصود تک پہنچنے کی راہ پر سلف سے خلف تک لوگ بہت شاذ ونادر ہی اس پر چلے لوگ ایسی مختلف راہوں پر چلتے رہے یعنی ان راہوں پر جو سیدھی اور صراط مستقیم نہ تھی جو انہیں فوز ورضا کی بلندیوں تک پہنچاسکتی ‘جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں ان راستوں نے سیدھی راہ سے ہٹادیا اورمقصود مطلوب تک پہنچنے سے بھٹکادیا ‘ارشاد الٰہی ہے۔ وَاِنَّ ھٰذَ ا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْہٗ وَلَا تَتَّبِعُوْا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِیْلِہٖ ذٰلِکُمْ وَصَّاکُمْ بِـہٖ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ(الانعام:۱۵۳) ’’اور یہ میری راہ ہے سیدھی پس اسی پر چلواور دوسری راہوں پر مت چلو ورنہ وہ تم کو صراط مستقیم سے جدا کردے گی یہ وہ بات ہے جس کی اﷲنے تم کو تاکید کی ہے تاکہ تم ڈرو۔‘‘ ہمارا یہ موضوع بحث خالص سلفی ہے جو علمی اسلوب پر سہل اورجدید طریقے پر ابواب کی تفصیل کے ساتھ ایسا سلسلہ وار پیش کیا گیا ہے جس سے پڑھنے والا بہت آسان بسیط اور پُرکشش انداز میں موضوع کو سمجھ جاتا ہے ‘ساتھ ہی اس میں دلائل واضح ہیں جو سلف کی حجت اورخلف کی رائے پر مشتمل ہیں۔اس طرح پڑھنے والا خودبخود اس پہلو کو متعین کرلیتا ہے جس پر وہ دلیل سے مطمئن ہوگیا ہے اور تحقیق وتدقیق کے بعد جو راستہ اس نے اختیار کیا اس پر
Flag Counter