Maktaba Wahhabi

60 - 325
ان آیات کی عملی شرح وتطبیق بھی ہے جن کا ذکر پہلے آچکا ہے۔اور آسمانی شریعتیں اپنے مقاصد تعلیم وتوجیہ اور اغراض واہداف کے اِعتبار سے ایک دوسرے کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔اور یہ کوئی نئی بات بھی نہیں ہے کیونکہ یہ سب ایک ہی چشمہ سے پھوٹتی ہیں اور ایک ہی مرکز نور سے نکلتی ہیں اور خاص طور پر ان معاملات میں جو بندوں اور رب العالمین سے متعلق ہیں۔ مرد صالح کی دُعا کا وسیلہ: مثلاً کوئی مسلمان کسی شدید تنگی کا شکار ہو یا اس پرکوئی بڑی مصیبت آپڑی ہو اور وہ جانتا ہو کہ اﷲکی اِطاعت میں اس کی طرف بڑی کوتاہی واقع ہوئی ہے‘ اب وہ چاہتا ہے کہ بارگاہ اِلٰہی تک کوئی مضبوط ذریعہ حاصل کرے لہٰذا وہ کسی ایسے شخص کے پاس جاتا ہے جس کے صلاح وتقوی اور کتاب وسُنّت کے ساتھ اس کے علم وفضل پر اس کو پورا اِعتقاد ہوتاہے اوروہ اس مرد صالح سے درخواست کرتا ہے کہ میرے لئے اﷲے دُعافرمائیں کہ وہ میری مصیبت دور کردے اور غم والم کا ازالہ فرمادے تو یہ بھی مشروع وسیلہ کی ایک قسم ہے۔شریعت مطاہرہ اس کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور سُنّت شریفہ میں اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔صحابہ کرام رضوان اﷲعلیہم اجمعین کے فعل سے اس کے نمونے ملتے ہیں ‘جس کی مثال حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی یہ روایت بھی ہے۔وہ فرماتے ہیں:
Flag Counter