Maktaba Wahhabi

55 - 325
صرف یہی عمل بچا سکتا ہے کہ تم اپنے صالح اعمال کے وسیلہ سے اﷲسے دُعا مانگو۔اور’’ مسلم ‘‘میں ہے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا:’’ایسے صالح اعمال کو دیکھو جو تم نے خالصۃً ﷲکیا ہے اور انہیں اعمال کے وسیلہ سے اﷲسے دعامانگو ‘شاید اس چٹان کو تُم سے ہٹا دے۔‘‘ان میں سے ایک شخص نے کہا:اے اﷲ‘میرے ماں باپ دونوں ہی بوڑھے تھے اور شام کا دودھ ان سے پہلے نہ اپنے بال بچوں کو پلاتا نہ دوسروں کو۔ایک دِن ایک درخت کی تلاش میں دور نکل گیا اورمیں اپنے جانوروں کو لے کر ان کے پاس بہت دیر سے واپس ہوا جبکہ وہ دونوں ہی سوچکے تھے۔میں نے ان کے لئے دودھ دوہا تو وہ سوئے ہوئے تھے۔میں نے پسند نہیں کیا کہ ان کو دودھ پلانے سے پہلے اپنے بال بچوں اور دوسروں کو پلاؤں۔میں پیالہ ہاتھ میں لے کر کھڑا ان کے بیدار ہونے کا انتظار کرتا رہا یہاں تک کہ فجر روشن ہوگئی۔تب وہ جاگے اور دودھ پیا۔اے اﷲ‘اگر میں نے ایسا محض تیری رضا کے لئے کیا ہے تو اس چٹان کے سبب ہم جس مصیبت میں ہیں اس کو دُور فرما۔‘‘ چٹان تھوڑی سی کھسک گئی لیکن اتنی نہیں کہ وہ لوگ نکل سکیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دوسرے شخص نے کہا َ’’میرے چچا کی ایک لڑکی تھی جومجھے سب سے زیادہ پیاری تھی۔میں نے اِس سے برائی کا اِرادہ کیا لیکن اس نے انکار کردیا۔پھر وہ ایک سال بدترین قحط سالی کا
Flag Counter