Maktaba Wahhabi

53 - 325
عمل صالح کا وسیلہ یہ بھی ہے کہ دُعا کرنے والا کسی ایسے صالح عمل کو یاد کرے جس میں اﷲتعالیٰ سے اس کا خوف ‘اﷲسے اس کا تقوی اور اﷲکی رضا کو ہر چیز پر ترجیح دینا تاکہ دُعا کی قبولیت وجابت کے لئے زیادہ باعث اُمید ہو۔یہ نہایت عمدہ وسیلہ ہے جسے اﷲنے مشروع اور پسند فرمایا ہے۔اس کی مشروعیت پر اﷲکا یہ اِرشاد دلیل ہے: ۱- اَلَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اِں نآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَ ابَ النَّارِ(آل عمران:۵۳) ’’جو اﷲسے التجا کرتے ہیں کہ پروردگار ہم اِیمان لے آئے ‘لہٰذا ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔‘‘ ۲- رَبَّنَا اٰمِنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشَّاھِدِیْنَ(آل عمران:۵۳) ’’اے ہمارے رب ‘ہم اِیمان لے آئے اس کتاب پر جوتو نے نازل فرمائی اور تیرے پیغمبر کے متبع ہوچکے تو ہم کو ماں نے والوں میں لکھ رکھ۔‘‘ ۳- رَبَّنَا اِں نا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمَنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ کَفَّرْ عَنَّا سَیئَاتِنَا وَ تَوَفَنَّا مَعَ الْاَبْرَارِ(آل عمران:۱۹۳) ’’اے ہمارے پروردگار ہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ اِیمان کے لئے پکار رہا تھا یعنی اپنے پروردگار پر ایمان لاؤتو ہم اِیمان لے آئے۔اے پروردگار‘ہمارے گناہ معاف فرما اورہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اُٹھا۔‘‘
Flag Counter