سے مرفوعًا روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا ‘’’جو چاہتا ہو کہ اﷲاسے قرآن حفظ کرادے اور علم کے تمام اقسام بھی اسے یاد ہوجائیں تو اسے چاہئے کہ یہ دعا شیشے کے ایک برتن میں شہد اور زعفران اور بارش کے پانی سے لکھے اور نہار منہ اسے پئے اور اسے تین دن روزہ رکھنا چاہئے اور اسی سے افطار بھی کرنا چاہئے اور نمازوں کے بعد یہ دعا پڑھے۔
اللّٰھم انی اسئلک بانک مسئول لم یسئل مثلک ولا یسئل واسئلک بحق محمد نبیک وابراھیم خلیلک وموسیٰ نجیک وعیسیٰ روحک وکلمتک ووجیھک
’’اے اﷲمیں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس واسطے کہ تو مسئول ہے ‘تیری طرح نہ پہلے سوال کیا گیا نہ آئندہ کیاجائے گا ‘اور سوال کرتا ہوں تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور تیرے خلیل ابراہیم اور تیرے ہم کلام موسیٰ اور تیری روح اور کلمہ اور وجیہ عیسیٰ کے واسطے سے۔‘‘
۲۱۔ حضرت عبداﷲبن عباس رضی اللّٰہ عنہما سے روایت ہے کہ خیبر کے یہودی قبیلہ غطفان سے لڑا کرتے تھے۔جب یہودی شکست کھاتے تو اس دعا کے ذریعہ پناہ مانگتے:
اللّٰھم انا نسئلک بحق محمد ن النبی الامی الذی وعدتنا ان تخرجہ لنا اٰخرالزماں الا نصرتنا علیھم
’’اے اﷲہم تجھ سے سوال کرتے ہیں نبی امّی محمد کے حق کے واسطے سے جن کے بارے میں تو نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ آخر زمانے میں تو انہیں ہمارے لئے مبعوث کرے گا اور ان کفار پر تو ہمیں فتح دے گا۔‘‘
|