نے حکم فرمایا کہ بندہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے۔
’’اللّٰھم رب جبرائیل ومیکائیل واسرافیل ومحمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اجرنی من النار‘‘
۱۸۔ اگر رکوع کرنے والے بندے اور چرنے والے جانور نہ ہوتے تو عذاب تم پر ابل پڑتا۔
۱۹۔ عبدالملک بن ہارون بن غترہ اپنے والد اور اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور کہا میں قرآن سیکھتا ہوں اور وہ مجھ سے بھاگتا جاتا ہے ‘آپ نے فرمایا۔اس طرح کہو ’’اے اﷲتجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نبی حضرت محمد صلی اﷲعلیہ وسلم اورتیرے خلیل ابراہیم علیہ السلام اور تیرے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام اور تیری روح اور کلمہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے واسطے سے اور موسیٰ کی تورات اور عیسیٰ کی انجیل اور داؤد کی زبور اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرقان اور ہر اس وحی کے واسطے سے جو تو نے کی اور ہر اس فیصلہ کے واسطے سے جو تو نے کیا۔‘‘
۲۰۔ دعائے حفظ القرآن:
صاحب تفسیر موسیٰ بن عبدالرحمن الصنعانی نے اپنی سند سے حضرت عبداﷲبن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہ
|