Maktaba Wahhabi

198 - 325
قبر پر اپنے آپ کو ڈال دیا اور سر پر مٹی بہانے لگا اور کہا۔اے آنحضرت آپ نے کہا اور ہم نے آپ کی بات سنی۔آپ نے اﷲکی طرف سے یاد کیا ہم نے آپ کی طرف سے یاد کیا اﷲنے جو آیات آپ پر اتاریں ان میں یہ بھی تھی۔ وَلَوْ اَنَّھُمْ اِذْ ظَلَمُوْآ اَنْفُسَھُمْ جَآئُ وْکَ فَاسْتَغْفَرُوْا اللّٰہ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوْا اللّٰہ تَوَّابًا رَّحِیْمًا(النساء:۶۴) ’’اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کربیٹھتے تھے ‘اگر تمہارے پاس آتے اور اﷲسے بخشش مانگتے اور اﷲکا رسول بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو اﷲکو معاف کرنے والا مہربان پاتے۔‘‘ اور میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا اور آپ کے پاس آیا ہوں کہ آپ میرے لئے مغفرت طلب فرمائیں قبر سے آواز آئی ’’اﷲنے تم کو بخش دیا۔‘‘ ۱۳۔ ’’الجواہر المنتظم ‘‘میں روایت ہے کہ ایک دیہاتی قبر شریف پر کھڑا ہوا ‘اور کہا: ’’اے اﷲ!یہ تیرے حبیب ہیں ‘اور میں تیرا بندہ ہوں ‘اور شیطان تیرا دشمن ہے۔اگر تو نے مجھے بخش دیا تو تیرا حبیب خوش ہوگا ‘اور تیر ابندہ کامیاب ہوجائے گا اور تیرا دشمن غضبناک ہوگا۔اور اگر تو نے مجھے نہیں بخشا تو تیرا حبیب غصہ ہوگا ‘اور تیر ادشمن خوش ہوگا ‘اور تیر ابندہ ہلاک ہوجائے گا۔‘‘ اور اے میرے رب!تو اس بات سے کریم ہے کہ تیرا حبیب غصہ ہو،
Flag Counter