Maktaba Wahhabi

شرح کشف الشبہات

مؤلف: محمد بن سلیمان التمیمی

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: ابوبکر ظفر

اختیار کریں کہ پہلے مختصر جواب دیں جو ان کے تمام قسم کے فریب و شبہات کا احاطہ کرتاہو۔پھر ہر مسئلے اور اس کے ہر جزو کا تفصیل سے جواب دیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں: ﴿کِتَابٌ اُحْکِمَتْ اٰیَاتُہ‘ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَکِیْمٍ خَبِیْرٍ﴾ (ہود:1) ’’یہ کتاب ہے اس کی آیات محکم ہیں پھر حکمت والے خبردار کی طرف سے اس کی تفسیر بھی کر دی گئی ہے۔ ‘‘ مختصر جواب کے سلسلے میں فاضل مؤلف فرماتے ہیں کہ یہ لوگ عام طور پر ایسی آیات پیش کریں گے جن کے بارے میں مسلّم ہے کہ یہ متشابہ ہیں اور یہ کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دلوں میں ٹیڑھ پن ہو اور وہ غلط راستے کو اختیار کرتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا آیت(آل عمران: 8) کی تفسیر میں یہی بات فرمائی ہے،چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے انہیں مختلف مسائل پر اعتراضات کی عادت ہوتی ہے،ایسے لوگ متشابہ آیات پیش کرتے ہیں تاکہ حقیقت کو غلط بات کے ساتھ اس طرح خلط ملط کر دیا جائے کہ لوگ اس کی حقیقت سے ناواقف ہو جائیں اور آپ اپنے عقیدے پر سوچنے لگیں کہ آیا یہ درست ہے بھی یا نہیں ؟ اس طرح کا ایک واقعہ نافع بن ازرق اور ابن عباس رضی اللہ عنہ کے مابین پیش آیا۔ اسے امام سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الاتقان فی علوم القرآن‘‘ میں ذکر کیا ہے۔ یہ واقعہ اپنے مضمون کے اعتبار سے نہایت مفید ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے یہ معلوم ہوتاہے کہ جو شخص قرآن مجید یا احادیثِ نبویہ میں سے متشابہ آیات و احادیث کو تلاش کرکے اپنے مؤقف کے اثبات میں پیش کرتا ہے تو اس کے متعلق ہی اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ الفاظ فرمائے ہیں:’’جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ پن ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
9مقدمہ
10انبیاء علیہما السلام کی بعثت کا بڑا مقصد
12علم اور اس کے درجات
15توحید ربوبیت اور مشرکین کا عقیدہ
17نمبر1:… توحید ربوبیت
17دلائل:
17نمبر2:… توحید الوہیت
17نمبر3:… اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں اس کو اکیلا سمجھنا
18تمام انبیاء کا دین کیا تھا ؟
20نوح علیہ السلام کے آنے کا مقصد
22قوم نوح کے نیک لوگ
23خاتم النبیّین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
24نیک لوگوں کی عبادت کس نے ختم کی
24محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد
25وسیلہ کی حیثیت
26محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دین ابراہیمی
27ابراہیمی دین
27مشرکین مکہ توحید ربوبیت کے قائل تھے
30غیر اللہ سے مانگنا
31مشکل وقت میں پکارنا
32توحید الوہیت کے لیے جنگ
33دعا کی اقسام
34ذبح کرنا بھی عبادت ہے
36نذرونیاز عبادت ہے
36مدد مانگناعبادت ہے
38خلاصہ بحث
38کلمہ توحید کا مفہوم
41دنیاوی معبودوں کی حقیقت
43توحید کے فوائد
431۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت پر خوشی:
432۔اللہ تعالیٰ کا خوف اور ڈر:
44دین سے مراد عبادت ہے
45لاعلمی عذر نہیں
49کفر تک لے جانے والی لاعلمی
50آیات قرآنی
51احادیث نبوی
52اہل علم کے اقوال
65دین اسلام جاننا ضروری ہے
75شبہات اور ان کے جواب
77مشرکین کے شبہات اور ان کے جواب
83توحید الوہیت کسے کہتے ہیں!
87انبیاء و اولیاء کی عبادت
90غیر اللہ سے استغاثہ کفر ہے
91غیر اللہ سے استغاثہ کفر ہے
95پکارنا بھی عبادت
95قربانی بھی عبادت ہے
99شفاعت برحق ہے
101شفاعت کا اختیار
102فرشتوں اور نیک لوگوں کی سفارش
103صالحین سے پناہ حاصل کرنا شرک ہے
104صالحین کی پناہ لینا
107شرک کیا ہے ؟
112ربوبیت کا اقرار اور الوہیت کا انکار
117کفر کسے کہتے ہیں
121دوسرا جواب
122تیسرا جواب
123شریعت کی مخالفت کا نتیجہ
124چوتھا جواب
124پانچواں جواب
127چھٹا جواب
127ساتواں جواب
131فہم دین ضروری ہے
139خبر کی تحقیق ضروری ہے
141استغاثہ کا مفہوم
143کیا غیر اللہ سے مدد مانگنا شرک نہیں ؟
147جبریل علیہ السلام کے واقعہ سے استدلال
148توحید کی عملی تطبیق
150جاہ و منصب کی رکاوٹ
151لوگوں کی عام غلطی
Flag Counter