Maktaba Wahhabi

شرح کشف الشبہات

مؤلف: محمد بن سلیمان التمیمی

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: ابوبکر ظفر

سیدھا راستہ ہے۔ ‘‘ ابراہیمی دین فاضل مؤلف یہاں اس آیت کریمہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ثُمَّ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفًاط وَ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ﴾(النمل:123) ’’ہم نے پھر آپ کی طرف وحی کی تاکہ آپ ابراہیم کی تابعداری کریں وہ یکسو تھے مشرک نہ تھے۔ ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ کے حقوق میں انسان کا عقیدہ اخلاص پر مبنی ہونا چاہیے۔ مشرکین مکہ توحید ربوبیت کے قائل تھے مشرکین مکہ جنہیں سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیدۂ توحید کی دعوت دی وہ اس بات کا اقرار کرتے تھے کہ صرف اللہ تعالیٰ انسانوں کو پیدا کرنے والا ہے اور اسی نے آسمان و زمین پیدا کیے۔ وہی اللہ ہے جو تمام دنیا کے معاملات کو چلاتا ہے۔ اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ذکر کیا۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَئِنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَہُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُ﴾(الزخرف:9) ’’اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان و زمین کو پید اکرنے والا کون ہے ؟ تو وہ ضرور یہ جواب دیں گے کہ انہیں غالب جاننے والے نے پیدا کیا۔‘‘ ﴿وَ لَئِنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ خَلَقَہُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ﴾(الزخرف:87) دوسری جگہ فرمایا: ’’اگر آپ ان سے پوچھیں کہ خود ان کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور یہ جواب دیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے۔‘‘ یہی مضمون متعدد آیات میں موجود ہے۔ لیکن یہ اعتقاد ان کو کوئی فائدہ نہیں دیتا کیوں
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
9مقدمہ
10انبیاء علیہما السلام کی بعثت کا بڑا مقصد
12علم اور اس کے درجات
15توحید ربوبیت اور مشرکین کا عقیدہ
17نمبر1:… توحید ربوبیت
17دلائل:
17نمبر2:… توحید الوہیت
17نمبر3:… اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں اس کو اکیلا سمجھنا
18تمام انبیاء کا دین کیا تھا ؟
20نوح علیہ السلام کے آنے کا مقصد
22قوم نوح کے نیک لوگ
23خاتم النبیّین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
24نیک لوگوں کی عبادت کس نے ختم کی
24محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد
25وسیلہ کی حیثیت
26محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دین ابراہیمی
27ابراہیمی دین
27مشرکین مکہ توحید ربوبیت کے قائل تھے
30غیر اللہ سے مانگنا
31مشکل وقت میں پکارنا
32توحید الوہیت کے لیے جنگ
33دعا کی اقسام
34ذبح کرنا بھی عبادت ہے
36نذرونیاز عبادت ہے
36مدد مانگناعبادت ہے
38خلاصہ بحث
38کلمہ توحید کا مفہوم
41دنیاوی معبودوں کی حقیقت
43توحید کے فوائد
431۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت پر خوشی:
432۔اللہ تعالیٰ کا خوف اور ڈر:
44دین سے مراد عبادت ہے
45لاعلمی عذر نہیں
49کفر تک لے جانے والی لاعلمی
50آیات قرآنی
51احادیث نبوی
52اہل علم کے اقوال
65دین اسلام جاننا ضروری ہے
75شبہات اور ان کے جواب
77مشرکین کے شبہات اور ان کے جواب
83توحید الوہیت کسے کہتے ہیں!
87انبیاء و اولیاء کی عبادت
90غیر اللہ سے استغاثہ کفر ہے
91غیر اللہ سے استغاثہ کفر ہے
95پکارنا بھی عبادت
95قربانی بھی عبادت ہے
99شفاعت برحق ہے
101شفاعت کا اختیار
102فرشتوں اور نیک لوگوں کی سفارش
103صالحین سے پناہ حاصل کرنا شرک ہے
104صالحین کی پناہ لینا
107شرک کیا ہے ؟
112ربوبیت کا اقرار اور الوہیت کا انکار
117کفر کسے کہتے ہیں
121دوسرا جواب
122تیسرا جواب
123شریعت کی مخالفت کا نتیجہ
124چوتھا جواب
124پانچواں جواب
127چھٹا جواب
127ساتواں جواب
131فہم دین ضروری ہے
139خبر کی تحقیق ضروری ہے
141استغاثہ کا مفہوم
143کیا غیر اللہ سے مدد مانگنا شرک نہیں ؟
147جبریل علیہ السلام کے واقعہ سے استدلال
148توحید کی عملی تطبیق
150جاہ و منصب کی رکاوٹ
151لوگوں کی عام غلطی
Flag Counter