تصانیف:
حضرت علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃ اللہ علیہ کی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف کی عالمگیر مقبولیت اور ہمہ گیر شہرت کی سب سے بڑی وجہ اللہ کا فضل وکرم ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہِ کرم ہے اور ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ نے اپنی تصنیف وتالیف کا سارا کام باوضو کیا تھا اور ایک ایک سطر باوضو لکھی تھی علاوہ ازیں آپ نے اپنے اس عظیم الشان اور شاہکار کام میں نہایت ہی اعلٰی قسم کا کاغذ اور انتہائی قیمتی قلم استعمال فرمائے تھے۔علامہ سعیدی رحمۃ اللہ علیہ ایک نہایت بلند پایہ مصنف اور محقق تھے آپ کے مضامین اور مقالے بڑے مدلل اور انقلاب آفرین ہوتے تھے ملکی جرائدورسائل میں مختلف موضوعات پر آپ کے گراں قدر مضامین اور مقالے چھپتے رہتے تھے چنانچہ آپ کی چند شہرۂ آفاق تصانیف یہ ہیں۔
حیات استاذ العلماء:
یہ کتاب حضرت علامہ یار محمد بندیالوی چشتی قدس سرو العزیز کی سوانح حیات پر مشتمل ہے۔
توضیح البیان لخزائن العرفان:
اہل سنت اور دیوبند کے درمیان تیرہ اختلافی مسائل پر زبر دست نقد وتبصرہ پر مشتمل ہے نیز اعلٰی حضرت فاضل بریلوی نور اللہ مرقدہ کے ترجمہ قرآن’’کنز الایمان‘‘ کے بعض تراجم اور صدر الافاضل سید نعیم الدین مراد آبادی رحمہ اللہ کی تفسیر’’خزائن العرفان‘‘ کے بعض مقامات کی وضاحت پر مشتمل ہے۔
مقالات سعیدی:
الوہیت‘نبوت ورسالت‘خلفاءراشدین کے اور مسائل عصریہ کے مختلف عنوانات پر 45 مقالات کا انمول مجموعہ ہے۔پہلے یہ کتاب فرید بک اسٹال لاہور نےشائع کی تھی اور اب ضیاء القرآن پبلی کیشنز کراچی سے شائع ہو چکی ہے۔
ضیاء کنز الایمان:
اعلٰی حضرت فاضل بریلوی نور اللہ مرقدہ کے ترجمہ’’کنز الایمان‘‘ کا دیگر تراجم قرآن سے تقابلی جائزہ پر مشتمل ہے۔
تذکرۃ المحدثین:
أئمہ اربعہ‘محدثین صحاح ستہ اور بعض دیگر أئمہ حدیث کے سوانح حیات اور ان کی تصانیف کا تعارف وتبصرہ پر لکھی گئی ہے۔
مقامِ ولایت ونبوت:
اس میں علم وقدرت پر مفصل بحث کی گئی ہے۔ذکر بالجہر:متوسط بلند آواز سے نماز باجماعۃ کے بعد اور عام حالات میں ذکر الٰہی کرنے پر دلائل اور مخالفین کے اعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے۔متعدد مرتبہ اس کی اشاعت ہو چکی ہے۔
معاشرے کے ناسور:
|