Maktaba Wahhabi

مباحث توحید

مؤلف: حافظ محمد اکرام

ناشر: شعبۂ علوم اسلامیہ، جامعہ پنجاب لاہور

سال شائع: 2015ء-2017ء

٭ تفسیر موضوعی ٭ غرائب تفسیر القرآن بالقرآن ٭ اجمال کی تفصیل بالقرآن مولانا حسین علی الوانی رحمہ اللہ نےان تمام صورتوں کو قدرے بیان کیا ہے لیکن مصنف کا زیادہ شغف تفسیر القرآن بالقرآن میں تفسیر موضوعی اور تفسیر القرآن بسیاق القرآن کی طرف ہے۔تفسیر جواہر القرآن سے چند نمونے ذکر کیے جاتے ہیں: تفسیر مفردات القرآن بالقرآن: مولانا حسین علی الوانی رحمہ اللہ نے کئی مقامات پر مفردات القرآن کی تفسیر قرآنی آیات سے کی ہے۔ ’’الحمد للّٰہ رب العٰلمین‘‘([1])کی تفسیر میں الف لام استغراق کہنے کی صورت میں ان مفسرین پر اعتراض ہوتا ہے کہ اس صورت میں معنٰی یہ ہوگا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے خاص ہیں تو پھر غیرخدا کی تعریف کیوں کی جاتی ہے حالانکہ غیر خدا کی تعریف خود اللہ نے قرآن پاک میں کی ہے جیسے انبیاء‘اولیاء‘شہداء وغیرہ تو اسکا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ غیرخدا کی تعریف بھی دراصل خدا کی تعریف ہے کیونکہ مخلوق کی تمام خوبیوں کا سرچشمہ اور عطا کنندہ اللہ تعالیٰ ہے اس لیے کسی خوبی کیوجہ سے مخلوق کی جو تعریف ہوگی وہ درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی کی تعریف ہوگی۔مولانا الوانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قاعدہ نحو کے مطابق’’الف الام‘‘ کا مجازی معنٰی وہاں مرا لیا جاتا ہے جہاں حقیقت متعذر ہو۔یہاں الف لام عہد خارجی کا ہے یعنی وہ تعریفات جو صفات الوہیت پر ہیں وہ اللہ کے لیے خاص ہیں مثلا صفات کارسازیہ‘صفات فاعلیہ یا مافوق الاسباب صفاب مثلا مالک‘مختار‘متصرف فی الامور‘حاجت روا‘مشکل کشا‘دور ونزدیک سے یکساں سمیع وبصیر ہونا وغیرہ صفات اللہ کے لیے ہی مختص ہیں تو جب حقیقی معنٰی مراد لیا جا سکتا ہے اور اس صورت میں اعتراض بھی نہیں ہوتا تو حقیقی معنٰی سے اعراض نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس دعوٰی کی وضاحت کے لیے مولانا رحمہ اللہ نے آیات قرآنیہ سے اس تفسیر کو مدلل فرمایا ہے کہ یہاں صفات الوہیت(اللہ تعالیٰ سے مختص صفات)مراد ہیں مثلاً: ﴿قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللّٰهُ﴾[2] ’’آپ فرما دیں آسمان وزمین میں جو بھی ہیں وہ غیب نہیں جانتے سوائے اللہ تعالیٰ کے۔‘‘ ﴿وَمَا بِكُم مِّن نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ﴾[3] ’’تمہارے پاس جو نعمت بھی ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ہے‘‘ وغیرہ آیات سے اس کو ثابت فرماتے ہیں‘‘
x
صفحہعنوان
1مقدّمہ
3بابِ اوّل زیرِ مطالعہ کتب تفاسیر ومصنفین کا تعارف
4فصلِاوّل صاحب تفسیر جواہر القرآن اور تفسیر جواہر القرآن کا تعارف
5تعارُف ومختصر حالاتِ زندگی مولانا حسین علی الوانی رحمۃ اللہ علیہ
12تفسیر جواہر القرآن
17استغراق فی دعوت التوحید:
18خصائص تفسیر جواہر القرآن عقیدہ توحیدوسنت کے اثبات کا اہتمام اور شرک وبدعت کا رد:
18مرکزی مضمون:
19منسوخ آیات کی عمدہ توجیہ:
20عربی تفسیروں کے حوالے:
20تفسیر القرآن بالقرآن:
21تفسیر مفردات القرآن بالقرآن:
23تعین معنی المشترک بالقرآن:
24تفسیر القرآن بالقرآن موضوعی:
26غرائب تفسیر القرآن بالقرآن:
30تفسیر بالماثور میں صاحب جواہر القرآن کا طریق کار:
30تفسیر بالماثور عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم:
33بعض روایات پر مولانا الوانی رحمہ اللہ کا نقدوجرح:
33تحقیق لفظ وسیلہ:
37تفسیر مفردات میں اقوال صحابہ وتابعین:
39اہمیت سبب نزول:
39مفہوم سبب نزول:
41تفسیر جواہر القرآن میں اسرائیلی روایات کا تذکرہ بالنقد اور بغیر نقد:
43بغیر نقداسرائیلیات کا تذکرہ:
47نسخ كے متعلق حضرت شيخ الوانی رحمہ اللہ کا طریق کار:
57تعارُف ومختصر حالاتِ زندگی مولانا غلام اللہ خان(مرتب تفسیر جواہر القرآن)
77فصلِ دوم صاحب تبیان الفرقان اور تفسیر تبیان الفرقان کا تعارف
78تعارُف ومختصر حالاتِ زندگی علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃ اللہ علیہ
93تفسیر تبیان الفرقان کا منہج واسلوب
93قرآن مجید کا لغوی معنٰی:
93قرآن مجید کا اصطلاحی معٰنی:
94تفسیر کا لغوی معنیٰ:
95تفسیر کا اصطلاحی معنٰی:
95قرآن مجید کے اسماء:
96قرآن مجید کی فضیلت میں وارد احادیث:
98’’ أعوذ باللّٰه من الشيطان الرجيم ‘‘پڑھنے سے متعلق مذاہب اربعہ:
98’’ أعوذ باللّٰه من الشيطان الرجيم ‘‘پڑھنے کا محل‘ اس کی حکمت اور اس میں مذاہب:
101مشمولات سؤر کا تذکرہ:
102نسخ کے لغوی معنی:
111بابِ دوم قرآنی دلائل توحید اور منتخب تفاسیر
112فصلِ اوّل وجودِ باری تعالیٰ
1131۔اللہ تعالیٰ کے عر ش پر مستوی ہونے کا محمل از مولانا الوانی رحمہ اللہ:
116اللہ تعالیٰ کے وجود ‘ اس کے صانع اور قادر ہونے پر دلیل از سعیدی رحمہ اللہ:
1162.1۔خالق ومالك صرف الله رب العزت كی ذات ہے از الوانی رحمہ اللہ:
1193-اللہ تعالیٰ کے بادلوں کے سائے میں آنے کی توجیہ اور فرشتوں کے آنے کے وقت کی تعیین از الوانی رحمہ اللہ:
1214۔بادشاہی صرف اللہ کی ہےاز الوانی رحمہ اللہ:
1271۔اللہ رب العزت کے لیے صفت علم کا ثبوت از الوانی رحمہ اللہ:
1282۔ صرف اللہ کا حکم ہی کارفرما ہے از الوانی رحمہ اللہ:
1301۔اللہ تعالیٰ کے لیے آنکھوں اور دیگر اعضاء کا ثبوت:
1301.1۔اللہ تعالیٰ کے لیے اعضاء کے ثبوت کا محال ہونا:
1311۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کےمتعلق ابن اللہ اور دعوٰی الوہیت کا بطلان از مولانا الوانی رحمہ اللہ:
1332۔حضرت مسیح ابن مریم کی رسالت اور ان کی عبدیت کا ثبوت از الوانی رحمہ اللہ:
1343۔حضرت عیسٰی علیہ السلام کے ’’ابن اللہ‘‘ ہونے کا رداز الوانی رحمہ اللہ:
136نجران کے نصارٰی سے مناظرہ اور عسائیوں کے عقیدۂ تثلیث کا بُطلان اور عقیدۂ توحید کا اثبات:
1391۔اللہ تعالیٰ کے چار کلمات لکھنے کا حکم دینے سے اللہ تعالیٰ کے کلام کرنے کا ثبوت:
140فصلِ دوم وحدانیت الٰہ اور قدرت الٰہیہ
1411۔اللہ عزوجل کے ارشاد’’ روح منه ‘‘کے متعدد معانی اور محمل ازالوانی رحمہ اللہ:
1432۔’’ الهين ‘‘ کے بعد’’ اثنین ‘‘از الوانی رحمہ اللہ:
1443۔موجودہ بندروں کا بنی اسرائیل کے مسخ شدہ بندروں کی نسل سے نہ ہونااز الوانی رحمہ اللہ:
1454۔اللہ عزوجل کے ارشاد’’ کن فیکون ‘‘کی تفسیراز الوانی رحمہ اللہ:
1465۔اللہ تعالیٰ کا ظلم کرنے والوں کو ہلاک فرما کر اُن کے بدلہ میں دوسرے لوگوں کو زندہ فرمانااز الوانی رحمہ اللہ:
1476۔حشرونشر اور بعثت بعد الموت ازالوانی رحمہ اللہ:
1506.1۔قيامت كے وقوع‘میدان حشر کو قائم کرنے اور حساب وکتاب لینے پر عقلی دلائل از الوانی رحمہ اللہ:
1547۔کفار مکہ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں نازل کیے ہوئے معجزات کا شدت سے انکار اور اللہ کا ان کو اس انکار کی سزا دینااز مولانا الوانی رحمہ اللہ:
1558۔ توحيدالٰہی اور قدرت الٰہی پر دلائل ازمولانا الوانی رحمہ اللہ:
1691۔اللہ تعالیٰ کا بوڑھے مرد اور بانجھ عورت سے بچہ کو پیدا فرما دینے کا زیادہ تعجب خیز امر نہ ہونااز سعيدی رحمہ اللہ:
1692۔زندہ سے مردہ اور مردہ سے زندہ نکالنا:
171فصلِ سوم معبودیت الٰہ
1721۔عبادت واستعانت کا مفہوم ازمولانا الوانی رحمہ اللہ:
1822۔’’ یا ايهاالناس اعبدوا ربکم ‘‘ کی تفسیر از مولانا الوانی رحمہ اللہ:
1843۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے سے تکبر کرنے والوں اور تکبر نہ کرنے والوں کا بیان از مولانا الوانی رحمہ اللہ:
1854۔اللہ تعالیٰ کی توحید پر یہ دلیل کہ جو منعمِ اعظم ہووہی عبادت کے مستحق ہیں از الوانی رحمہ اللہ:
1875۔ اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرنا از مولانا الوانی رحمہ اللہ:
195بتوں کی عبادت کرنے کا بُطلان:
1967۔اپنے نفس کو معبود بنانے کی تفسیر از مولانا الوانی رحمہ اللہ:
1978۔ اللہ تعالیٰ کا بندوں کی عبادت سے بے نیاز ہونااز مولانا الوانی رحمہ اللہ:
1999۔عبادت الٰہی پر دلائل ازمولانا الوانی رحمہ اللہ:
209بابِ سوم تردید شرک اور قرآنی دلائل
210فصلِ اوّل شرک فی الذات
2111۔شبہات متعلقہ توحید اور ان کے جوابات:
2142۔شرک کرنےوالوں کے لیے وعید:
2143۔ولا تقولوا ثلثة:
2154۔شرک کی نفی پر دلائل:
2171۔اللہ کی مثل کا ہونا لازم آتا ہےاز سعیدی رحمہ اللہ:
2172۔شیخ ابن تیمیہ کا شرک کی دو قسموں کا اختراع کرنا ‘شرک فی الالوہیۃ اور شرک فی الربوبیۃ:
218شرک فی الربوبیۃ کا ثبوت اور اس کا شرعی حکم:
219شرک فی الربوبیت کے متعلق شیخ ابن تیمیہ کے افکار پر مصنف کا تعاقب:
2203۔اللہ تعالیٰ کے لیے جن اعضاء کے ثبوت کی آیات ہیں‘ان کے متعلق متقدمین متکلمین کا موقف:
223فصلِ دوم شرک فی الصفات
229رسول اللہ ‎ صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب کہنے اور آپ کی طرف علم غیب کی نسبت کرنے میں علماء دیوبند کا نظریہ:
2321۔خالق صرف اللہ ہے:
2342۔قادر صرف اللہ:
2343۔متصرف ومختار:
2361۔لفظ غیب کے لغوی‘عرفی اور شرعی معنی:
2372۔اللہ تعالیٰ کی صفات میں غور وفکر کرنے کی فضیلت:
2383۔اللہ کے لیےصفت علم
2403۔اللہ تعالیٰ کے دکھائی دینے کے متعلق معتزلہ اور اہل سنت کا نظریہ:
241ادراک کے معنی کی تحقیق:
242معتزلہ کے رد اور ابطال پر مصنف کی دلیل:
242اللہ تعالیٰ کے دنیا میں دکھائی دینے کے متعلق معتزلہ اور جمہور اہل سنت کا اختلاف:
2434۔حضرت عیسی علیہ السلام کا پرندوں کو بنانا اُن کے خالق ہونے کو مستلزم ہے؟:
246فصلِ سوم شرک فی الافعال
2471۔نفع ونقصان کا مالک کون؟ از الوانی رحمہ اللہ:
2541۔نذرونیاز صرف اللہ کے لیے:
2611۔سورۃ یونس:30کی تفسیر میں اللہ تعالیٰ کے آزمانے پر ایک اعتراض کا جواب:
2612۔ظلم اور معصیت کا اللہ تعالیٰ کا فعل نہ ہونے پر معتزلہ کی دلیل:
2623۔دن اور رات کے توارد اور دوسرے امور سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلائل:
Flag Counter