Maktaba Wahhabi

84 - 263
(لیاقت آباد نمبر 10)میں تقریباً آٹھ ماہ تک خطبات جمعہ سے لا تعداد لوگوں کو فیض یاب کیا۔ پھر آپ نے جامع مسجد’نوارانی‘ میں چار سال تک خطابت کی‘ پھر جامع مسجد’علمیہ‘(فرقانیہ)میں تقریباً سات سال تک خطابت کے ذریعے دینِ مبین کی خدمت کرتے رہے اور پھر آخر میں آپ جامع مسجد علمیہ(ناظم آباد)میں تقریباً سال تک خطابت فرماتے رہے۔ پھر 2000ء میں آپ نے کمر کے شدید در د کی وجہ سے خطابت کو خیر آباد کہہ دیا اور سارا وقت تصنیف کے کام میں منہمک رہتے تھے اور دروہ حدیث کی صرف ایک کلاس لیتے تھے اور ’’صحیح بخاری‘‘ پڑھاتے تھے۔[1] آپ دین مبین کی خدمت اور اس کی ترویج واشاعت کی غرض سے دو مرتبہ برطانیہ(یورپ)تشریف لے گئے‘ پہلی مرتبہ 1990ء میں آپ اپنے تلامذہ کی دعوت پر انگلینڈ تشریف لے گئے تھے‘ وہاں کے دینی حلقوں میں آپ کی بڑی پذیزائی ہوئی کیونکہ یورپ میں آپ کی شہرہ آفاق تصنیف’’ شرح صحیح مسلم‘‘ پہنچ چکی تھی اور اہل علم حضرات کو آپ سے ملنے کا بڑا اشتیاق تھا۔ جن شہروں میں آپ کےخطبات ہوئےان میں لندن‘مانچسٹر‘بریڈفورڈ‘برمنگھم‘لیڈز‘ڈپوزبری‘لنکاشائرلیسٹر‘برسٹل وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے تقریباً تین ماہ انگلستان میں قیام کیا اور اس دوران مختلف مساجد میں خطبات جمعہ کے علاوہ مشہور مقامات پر لیکچرز بھی دیئے۔ 20 دسمبر 1990ء میں انگلستان سے واپسی پر آپ زیارت حرمین شریفین کے لیے حاضر ہوئے اور وہاں آپ نے عمرہ اجا کیا۔ پھر روضئہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور پھر یکم جنوری 1991 کو کراچی تشریف لائے اور کراچی ایئر پورٹ پر علماء اور عوام کی کثیر تعداد نے آپ کا پرتپاک استقبال کیاتھا۔ اسی طرح اہل برطانیہ کی شدید خواہش اور پیہم اصرار اور حضرت مولانا صاحبزادہ محمد حبیب الرحمان محبوبی صاحب کی دعوت پر 1993ء میں آپ دوبارہ برطانیہ تشریف لے گئے اور اس مرتبہ بھی تقریباً دو ماہ تک برطانیہ کے متعدد شہروں میں دینی اجتماعات اور محافل سے خطاب کیا۔[2] سعید ملت حضرت علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃ اللہ علیہ صاحب 1966ء سے تادم تحریر مسندتدریس پر فروزاں تھے‘علامہ سعیدی صاحب کے علم وفضل کی شہرت چہار دانگ عالم میں بڑی دور دور تک پھیل چکی تھی اور اطراف واکناف عالم سے لا تعداد تشنگان علم وفیض آپ کی خدمت میں آکر علم کی پیاس بُجھاتے تھے‘آپ رحمۃ اللہ علیہ کے تلامذہ کا حلقہ برصغیر پاک وہند کے علاوہ یورپ‘امریکہ اور افریقہ کے دور دراز ملکوں تک پھیلا ہوا تھا اور آج آپ سے اکتساب علم وفیض کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں ہیں اور اپنی اپنی جگہ اپنے استاذ محترم کے علم وفیض کو چہار دانگ عالم میں پھیلا رہے ہیں اور آپ کے لیے باعث اجر عظیم اور صدقہ جاریہ ہیں۔ آپ کے چند مشہورومعروف اور نامور تلامذہ یہ ہیں:
Flag Counter