Maktaba Wahhabi

64 - 222
شراب نوشی کا دور شروع ہوا مجھے بھی اس صوفی نے شراب پینے کا اشارہ کیا میں نے کہا یہ حرام ہے پینے کی اجازت نہیں ہے اس نے پینے کے لئے بہت زیادہ اصرار کیا میں نے بھی سختی سے انکار کیا اس کے بعد وہ تنگ آکر بولا تو شراب نہیں پیتا دیکھ میں تیرے ساتھ کیا کرتا ہوں میں اس کے سامنے سے آذردہ خاطر ہو کر اٹھ کھڑا ہوا اور اپنے دوستوں میں آگیا لیکن اس واقعہ کو اپنے ساتھیوں سے نہیں بیان کیا اسی حالت میں مغموم ہو کر سونے کے لئے لیٹ گیا خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت ہی عجیب و غریب باغ ہے جو درختوں اورمیووں اورنہروں سے مزین ہے اس کا نقشہ کھینچنا دشوار ہے مگر اس باغ کے راستہ میں کانٹے مصیبتیں اور قسم قسم کی پریشانیاں ہیں جن کی بناء پر باغ تک پہنچنا مشکل ہے اور وہی صوفی شراب کا پیالہ ہاتھ میں لئے ہوئے سامنے آکر بولتا ہے یہ شراب کا پیا لہ پی لے میں تجھے اس باغ تک پہنچادوں میں نے انکار کیا اور بیدار ہوگیا لاحول پڑھا پھر سوگیاواللہ اعلم چالیس مرتبہ یہی خواب دیکھا اور بیدار ہوا اس کے بعد میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا اور بارگاہ الہی میں دعا کی اس کے بعد کیا دیکھتا ہوں میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارکہ میں ہوں اور آپ کے دست مبارک میں ایک لاٹھی ہے ناگاہ و ہ بدعتی صوفی بھی وہاں نمودار ہوگیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا عصاء مبارک اس بدعتی کی طرف پھینک دیا وہ فوراًً کتا بن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ہٹ گیا اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ بھاگ گیا ہے اب مزید اس شہر میں نہیں رہے گا میں بیدار ہو کر اس کی بنی ہوئی قیام گاہ کی طرف گیا آدمی بولے وہ تو اپنی اس جگہ کو ویران کرکے کسی اور جگہ بھا گ گیا ہے۔(البلاغ المبین ۱۷۸۔۱۸۱)۔
Flag Counter