تسلیم میں مرتبہ عالیہ پاتا ہے ایک دن عبدالقادر جیلانی سات اولیاء اللہ کے ہمراہ بیٹھے تھے ناگاہ نظر بصیرت سے ملاحظہ فرمایا کہ ایک جہاز قریب غرق ہونے کے ہے آپ نے ہمت و توجہ باطنی سے اس کو غرق ہونے سے بچالیا وہ ساتوں آدمی اولیاء اللہ اس امر کو خلاف خیال کرکے آپ سے ناخوش ہوئے آپ نے ان کو اپنی مجلس سے علیحدہ کردیا یہی وہ اولیاء تھے جنہوں نے اپنا گوشت درندے کو کھلایا امدادالمشتاق۔یہ ہے صوفیاء کی شیطانی کہانی دیوبندی شیخ کی زبانی۔کیا تبلیغی جماعت کے بزرگوں میں سے کسی نے اپنا گوشت اﷲ کے نام پر کسی درندے کو کھلایا ہے اگر نہیں تو ان کی ولایت مشکوک ہوجاتی ہے اور خروج و چلّے سب بے اثر۔لاالہ الااللہ کے تین معنیصوفیاء کے نزدیک لاالہ الا اللہ کے باعتبار و مراتب مردان کے تین معنی ہیں اول:لاالہ الا اللہ،یعنی لا معبودالااللہدوم:لاالہ الا اللہ،یعنی لا مقصودالااللہسوم:لاالہ الا اللہ،یعنی لاموجودالااللہیہ تیسرا مرتبہ سب سے اعلٰی ہے شمائم امدامیہ ص ۴۳ امدادالمشتاق ص ۴۳ لاموجودالااللہ کے عقیدے والے کو سب سے اعلٰی کہنا اس بات کی دلیل ہے کہ دیو بندی و تبلیغی جماعت وحدت الوجود کی قائل ہے۔ حکیم الامت کے اس قول سے معلوم ہوا کہ ان کے ہاں کلمہ کا اصل و صحیح معنی(لاموجود الااللہ