وَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ ’’اِتَّبِعُوْا، وَلَا تَبْتَدِعُوْا، فَقَدْ کُفِیْتُمْ‘‘ (۱)۔ ترجمہ…: اور جناب عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ’’اتباع کرو، بدعات اختیار نہ کرو، پس تحقیق تمہیں یہی سیدھی راہ کفایت کردی جائے گی۔ تشریح…: عبد اللہ بن مسعود: آپ رضی اللہ عنہ پہلے پہل ایمان لانے والے مہاجرین میں سے ہیں۔ آپ علم، تقویٰ، عبادت اور اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ صحابہ کے بہت بڑے علماء اور فقہاء میں سے ہیں۔ وہ فرماتے ہیں: اِتَّبِعُوْا، یعنی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس کی اتباع کرو۔ اس کی مثل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ﴾ (الاعراف:۳) ’’اس کے پیچھے چلو جو تمھاری طرف تمھارے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے۔ ‘‘ وَلَا تَبْتَدِعُوْا: یعنی بدعات سے منع فرمایا۔ چنانچہ یہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق ہے: ((عَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ وَسُنَّۃِ الْخُلَفَآئِ))۔ ((وَاِیَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْاُمُوْرِ)) پھر آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: فَقَدْ کُفِیْتُمْ: یعنی تمہیں مشقت سے بچالیا گیا اور تمہیں کسی قسم کے اضافے اور تکلف کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تمہیں کتاب اللہ، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور فرامین صحابہ رضی اللہ عنہم پر عمل ہی کفایت کرجائے گا۔ جیسے کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی واجب ہے، اسی طرح صحابہ کرام کی اتباع بھی ضروری ہے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد تھے ۔ جناب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ افضل ترین اور کبار صحابہ کرام میں سے ایک ہیں جو ہمیں یہ عظیم وصیت فرما رہے ہیں: |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |