تَعَالٰی۔))[1] ’’میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا ان کو رسو اکرنے والا اور ان کی مخالفت کرنے والا، انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آجائے۔‘‘ خلف میں سے یہاں وہ حضرات گرامی قدر مراد ہیں جو سلف کی اتباع کرنے والے ہیں۔ ان کے منہج پر چلنے والے ہیں۔ بحمدللہ قیامت تک زمین ایسے لوگوں سے خالی نہیں ہوگی کیونکہ یہ لوگ (سلف کے بعد) اللہ کے دین کی اشاعت وتبلیغ کرنے والے ہیں۔ ***** کُلُّہُمْ مُتَّفِقُوْنَ عَلَی الْاِقْرَارِ وَالْإِمْرَارِ وَالْإِثْبَاتِ (۱) لِمَا وَرَدَ مِنَ الصِّفَاتِ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ وَسُنَّۃِ رَسُوْلِہِ مِنْ غَیْرِ تَعَرُّضٍ لِتَأْوِیْلِہِ۔ یہ تمام کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں وارد صفات الٰہی کو ان کی تاویل کے پیچھے پڑے بغیر ماننے، ثابت کرنے اور اصل معانی پر باقی رکھنے پر متفق ہیں۔ تشریح…: یعنی صفات الٰہی کو تاویل و تحریف کے بغیر اسی طرح ماننا اور جاری کرنا جیسے وہ کتاب و سنت میں مذکور ہیں۔ اسلاف اور ائمہ خلف رضی اللہ عنہم ان کو ان کے الفاظ اور معانی پر برقرار رکھتے ہوئے ویسے ہی بیان کرتے تھے جس طرح یہ وارد ہوئی ہیں۔ یہی سلف اور منہج سلف پر چلنے والے ہدایت یافتہ ائمہ خلف رحمہم اللہ جمیعاً کا طریقہ تھا۔ ***** وَقَدْ اُمِرنَا بِإِقْتِفَائِ آثَارِہِمْ، وْالْإِھْتِدَائِ بِمَنارِہِمْ (۱) وَحُذِرنَا الْمُحْدَثَاتِ، وَأُخْبِرْنَا أَنَّہَا الضّلَالَاتُ(۲)۔ ترجمہ…: تحقیق ہمیں حکم دیا گیا ہے ان کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے نورِ علم وعمل سے ہدایت |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |