Maktaba Wahhabi

43 - 440
وَوَسِعَ کُلَّ شَیْیٍٔ رَحْمَۃً وَّعِلْمًا: ﴿یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِہٖ عِلْمًا﴾ ترجمہ…: اور اس نے رحمت اور علم کے اعتبار سے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ ’’وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ علم سے اس کا احاطہ نہیں کرسکتے۔‘‘ تشریح…: اور اس نے رحمت وعلم کے اعتبار سے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿رَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ﴾ (الاعراف:۱۵۶) ’’اور میری رحمت نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے۔‘‘ اور اس کے علم نے بھی ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے جیسا کہ گزر چکا ہے۔ ﴿یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِہٖ عَلْمًا، ﴾ (طٰہ:۱۱۰) ’’وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ علم سے اس کا احاطہ نہیں کرسکتے۔ ‘‘ چنانچہ کوئی چیز اس کے علم سے مخفی نہیں اور اس کے علم نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ بخلاف مخلوق کے۔ وہ اگر کسی چیز کا علم رکھتی ہے تو بہت سی چیزوں سے جاہل ہوتی ہے۔ جبکہ اللہ جل و علا ہر چیز کو جانتا ہے۔ اس سے کوئی چیز مخفی نہیں اور اس کی رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس اعتبار سے کفار کو بھی محیط ہے کہ وہ انھیں رزق دیتا اور ان سے درگزر کرتے ہوئے ہر وہ چیز عطا کرتا ہے جس کی انھیں ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی رحمت حیوانات کو بھی پہنچتی ہے اور وہ اللہ کی رحمت کے سائے میں ہی زندگی گزارتے ہیں۔ وہ ان پر عنایات کرتا، انھیں رزق عطا کرتا، ان سے درگزر کرتا ہے۔ انھیں بیماریوں سے شفا بخشتا ہے اور ان کے دلوں میں اولاد کی شفقت ڈالتا ہے۔ چنانچہ وہ اللہ کی رحمت سے ہی اپنی اولاد پر شفقت کرتے ہیں۔ حالانکہ انھیں اپنی اولاد سے کسی فائدے
Flag Counter