﴿ اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ﴾ …: یعنی اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ ﴿لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی﴾ …: یہ اللہ تعالیٰ کے اسماء اور ان سب کے اچھا ہونے کا اثبات ہے اور حسنیٰ سے مراد ہے کامل اور ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک۔ ***** أَحَاطَ بِکُلِّ شَیْیٍٔ عِلْمًا وَقَہرَ کُلَّ مَخْلُوقٍ عِزّۃٌ وّحکمًَا ترجمہ…: اس نے ہر چیز کو علم کے اعتبار سے گھیر رکھا ہے اور حکومت اور غلبہ کے اعتبار سے ہر مخلوق پر غالب ہے۔ تشریح…: أَحَاطَ بِکُلِّ شَیْیٍٔ عِلْمًا: یعنی اس کے علم نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے خواہ وہ ہوچکی ہے یا ہونے والی ہے۔ ماضی میں تھی یا مستقبل میں ہوگی۔ اور اس زمانے کی چیزوں کا بھی جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ ہر چیز اس کے علم میں ہے اور جو چیز بھی وجود میں آئے گی اس کے علم میں ہے۔ قَہْرَ کُلَّ مَخْلُوقٍ…: یعنی اس نے ہر مخلوق کو اپنے غلبہ کی وجہ سے جھکادیا ہے۔ اس سے کوئی مخلوق مستثنیٰ نہیں خواہ وہ غنی ہوں یا فقیر، بادشاہ ہوں یا غلام، فرشتے ہوں یا انبیاء و رسل، تمام مخلوقات اس کے تصرف، غلبہ اور تدبیر کے تحت مغلوب ہیں اور کوئی اس کے غلبہ سے نکل نہیں سکتا۔ چنانچہ اس میں ان بے دین صوفیاء کا ردّ ہوتا ہے جن کا وہم ہے کہ بعض اولیاء اور قطب کائنات میں تصرف کرتے ہیں۔ عزۃ سے مراد ہے قوت۔ اور حکمًا: سے مراد یہ ہے کہ ہر چیز اس کے حکم کے تابع ہے۔ وہ اس میں تصرف کرتا ہے اور کوئی چیز اس کے خلاف بغاوت نہیں کرسکتی۔ ***** |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |