ہم ان سے کہتے ہیں: یہ جائز نہیں۔ کیونکہ اس سے مسلمانوں کے لیے شر کا دروازہ کھل جائے گا۔ بلکہ اہل بدعت اور گمراہ لوگوں کی کتابوں کو مسلمانوں کی لائبریریوں اور بازاروں سے نکال دینا چاہیے۔ خود ان کی ذاتی تحویل سے بھی نکال لینی چاہئیں۔ کیونکہ یہ زہر کی مانند ہیں۔ جب زہریلی اشیاء کو پھیلنے سے روکا جاتا ہے تو … یہ تو زہر سے بھی بڑھ کر نقصان دہ ہیں۔ جیسے مریضوں کے جسموں کو صحت یاب کرنے کے لیے زہر سے بچایا جاتا ہے، ان کتابوں سے بچانا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ کیونکہ زہر صرف جسم کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ گمراہ کن کتابیں ایمان اور عقل کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ سو، یہ زیادہ خطرناک ہیں، لہٰذا دین و عقیدہ کی سلامتی کے لیے ان سے بچنا ضروری ہے۔ چنانچہ ہم بدعتی اور گمراہ لوگوں کی کتابوں کے متعلق ڈھیل نہیں دیتے۔ ہم کہتے ہیں یہ کیسی ثقافت ہے؟ یہ بجا ہے کہ ان سے انسان کی عقل و فکر میں وسعت آتی ہے لیکن یہ تو باطل کو پروان چڑھانے والی بات ہے۔ لہٰذا اہل بدعت کی کتابوں کے مطالعہ سے، ان کے ساتھ تعلقات رکھنے سے اور ان کی باتیں سننے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ان کے بعد ان کی کتابوں کا باقی رہنا اور بڑی مصیبت ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ مرگئے اور معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ بلکہ وہ جسمانی طور پر تو مرچکے ہیں لیکن ان کے افکار ان کتابوں میں موجود ہیں۔ ان کے پیچھے ایک قوت و طاقت ہے جو انہیں رواج دے رہی ہے۔ لہٰذا ان سے مکمل طور پر بچنا چاہیے۔ کیونکہ یہ مسلمانوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ ***** وَکُلُّ مُحْدَثَۃٍ فِی الدِّیْنِ بِدْعَۃٌ۔ (۱) ترجمہ…: اور دین میں ہر نیا کام بدعت ہے۔ تشریح…: (۱) پہلے مصنف نے بدعت اور اہل بدعت سے خبردار کیا، اب یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ بدعت کیا ہے۔ فرماتے ہیں: |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |