Maktaba Wahhabi

382 - 440
اَلْمُطَہَّرَاتُ الْمُبَرّآتُ مِنْ کُلِّ سُوْئٍ (۱) أَفْضَلُہُنَّ خَدِیْجَۃُ بِنْتِ خُوَیْلِدٍ وَعَائِشَۃُ الصَّدِّیْقَۃُ بِنْتِ الصِّدِّیْقِ۔ (۲) ترجمہ…: یہ سب پاکدامن اور ہر گناہ سے بری ہیں۔ ان میں سب سے افضل خدیجہ بنت خویلد اور عائشہ صدیقہ بنت صدیق رضی اللہ عنہم ہیں۔ تشریح…: (۱) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لیے تمام عورتوں سے افضل اور پاکیزہ عورتوں کا ہی انتخاب فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿الْخَبِیْثَاتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَالْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثَاتِ وَالطَّیِّبَاتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَالطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبَاتِ اُولٰٓئِکَ مُبَرَّؤنَ مِمَّا یَقُوْلُوْنَ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیمٌ،﴾ (النور:۲۶) ’’گندی عورتیں گندے مردوں کے لیے ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لیے ہیں۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں۔ یہ لوگ اس سے بری کیے ہوئے ہیں جو وہ کہتے ہیں، ان کے لیے بڑی بخشش اور باعزت روزی ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کا ان کو اپنے نبی کے لیے منتخب کرلینا ہی ان کے امت کی تمام عورتوں سے افضل ہونے کی دلیل ہے۔ (۲)… پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے سیّدہ عائشہ افضل ہیں یا خدیجہ رضی اللہ عنہا ؟ اس بارے میں دو مختلف قول ہیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ اس مسئلہ میں توقف کیا جائے اور (یہ عقیدہ رکھا جائے کہ) ان میں سے ہر ایک کے پاس جو فضیلت ہے وہ دوسری کے پاس نہیں۔ *****
Flag Counter