Maktaba Wahhabi

381 - 440
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام اولاد کی والدہ ہیں تو عائشہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے علم حاصل کرنے اور سیکھنے کا شرف حاصل ہے۔ علاوہ ازیں ان کی یہ بھی فضیلت ہے کہ انہوں نے امت کو دین کے مسائل کی تعلیم دی۔ لوگ آپ رضی اللہ عنہا کی طرف رجوع کرتے تھے۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے قرب اور رسالت مآب کی ان سے شدید محبت ان کی فضیلت کی دلیل ہیں۔ پانچویں بیوی کا نام میمونہ بنت حارث الہلالیہ ہے۔ رضی اللہ عنہا ۔ چھٹی بیوی کا نام حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما ہے۔ ساتویں بیوی کا نام زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا ہے، ان سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں سے اوپر کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے عقد نکاح میں اللہ تعالیٰ خود ان کے ولی بنے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَلَمَّا قَضٰی زَیْدٌ مِّنْہَا وَطَرًا زَوَّجْنٰکَہَا﴾ (الاحزاب:۳۷) ’’پھر جب زید بن حارثہ نے اس سے اپنی حاجت پوری کر لی تو ہم نے تجھ سے اس کا نکاح کر دیا۔‘‘ سو ان کا نکاح کرنے والے اللہ رب العزت ہیں۔ اور یہ اس وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں پر فخر کیا کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں۔ ((زَوَّجَکُنَّ أَہْلِیْکُنَّ وَزَوَّجَنِي اللّٰہُ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمٰوَاتٍ۔)) ’’تمہاری شادیاں تمہارے گھر والوں نے کی ہیں اور میری شادی اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں سے اوپر کی ہے۔‘‘[1] آٹھویں بیوی بنو مصطلق کے سردار کی بیٹی حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہما ہیں۔ نویں بیوی اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ دسویں بیوی، اُمّ حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہما ہیں۔ گیارھویں بیوی محترمہ صفیہ بنت حیی بن اخطب تھیں۔ رضی اللہ عنہا ان میں سے ۲ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے فوت ہوئیں اور ۹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد۔
Flag Counter