نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تیسری بیوی زینب بنت خزیمہ الہلالیہ ہیں رضی اللہ عنہا ۔ رسول گرامی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی لیکن وہ کچھ عرصہ بعد ہی فوت ہوگئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کی دو بیویاں فوت ہوئیں۔ (۱)… خدیجہ رضی اللہ عنہا (۲)… زینب بنت خزیمہ الہلالیہ رضی اللہ عنہا چوتھی بیوی کا نام عائشہ صدیقہ ( رضی اللہ عنہا ) ہے جو کہ سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی لخت جگر تھیں۔ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد شادی کی اور جب ان کی رخصتی ہوئی تو یہ ۹ سال کی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے علاوہ کسی کنواری لڑکی سے شادی نہیں کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے ہوئے جو فضائل انہیں حاصل ہوئے وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئے۔ مثلاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی آپ رضی اللہ عنہا کے بستر پر نازل ہوتی تھی۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ان سے شدید محبت کرتے تھے۔ یہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے محبوب بیوی تھیں اور ان کے والد محترم پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام مردوں سے زیادہ محبوب تھے۔ جب نبی کریم علیہ السلام بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات سے علالت کے دن عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں گزارنے کی اجازت طلب کی۔ جس پر انہوں نے اجازت دے دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت میں فوت ہوئے کہ آپ کا سر مبارک سیّدہ وصدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت سی احادیث اور شرعی احکام نقل کیے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہا تمام عورتوں سے بڑھ کر فقیہہ تھیں۔ آپ کو فتویٰ دینے والے اصحاب رسول میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم روایت میں ان کی طرف رجوع کرتے تھے۔ اسی طرح فتوی میں بھی آپ رضی اللہ عنہا صحابہ کرام کا مرجع تھیں۔ اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں یا خدیجہ؟ درست بات یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک کے اپنے فضائل ہیں جو دوسری کے نہیں۔ ان کے درمیان افضلیت کا معاملہ ظاہر نہیں ہے۔ کیونکہ دونوں کے فضائل برابر ہیں۔ اگر خدیجہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کرنے اور پہلی بیوی ہونے کا شرف حاصل ہے اور یہ |