’’جس شخص نے بھی لا الہ الا اللہ کہا پھر اس پر قائم رہتے ہوئے اسے موت آئی تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ ابوذر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یارسول اللہ! خواہ وہ زانی ہو یا چور ہو؟ فرمایا: خواہ وہ زانی یا چور ہی ہو۔ ابوذر رضی اللہ عنہ نے پھر یہی سوال دوہرایا۔ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی جواب دیا۔ انہوں نے تیسری مرتبہ یہی سوال دوہرایا تو پیغمبر کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خواہ وہ زانی یا چور ہی ہو اور اگرچہ ابوذر کی ناک خاک آلود ہی ہوجائے۔‘‘ بعد ازاں ابوذر رضی اللہ عنہ جب بھی یہ حدیث بیان کرتے تو ان الفاظ کو بھی بار بار دوہراتے: ’’خواہ ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔‘‘[1] ***** وُجُوْبُ الْحَجِّ وَالْجِہَادِ مَعَ کُلِّ اِمَامٍ بَرًّا کَانَ اَوْ فَاجِرًا، وَنَرَي الْحَجَّ وَالْجِہَادَ مَاضِیَیْنِ مَعَ کُلِّ اِمَامٍ۔ (۱) ترجمہ…: اور ہر امام کی اقتداء میں حج اور جہاد کرنا واجب ہے، خواہ وہ نیک ہو یا گنہگار۔ اور ہم اس بات کی رائے رکھتے ہیں کہ حج اور جہاد ہر امام کی اقتداء میں جاری رہے گا۔ تشریح…: (۱) اہل سنت والجماعت کے اصولی عقائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مسلمانوں کے سربراہوں کی اطاعت واجب۔ ان کے خلاف جنگ کرنا، اللہ تعالیٰ کی معصیت کے علاوہ کسی کام میں ان کی مخالفت کرنا اور ان کی نافرمانی کرنا حرام ہے۔ کیونکہ ان کی اطاعت میں ہی مسلمانوں کا اتحاد اور ان کی یگانگت مضمر ہے۔ ان کی نافرمانی مسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہے اور دشمنوں کے غلبے کا باعث۔ اس کے علاوہ بھی اس کے کئی نقصانات ہیں۔ مسلمان حکمرانوں کے چند ایک حقوق درج ذیل ہیں: ان کی اقتداء میں نماز پڑھنی چاہیے خواہ وہ فاسق ہی کیوں نہ ہوں۔ اگرچہ وہ ایسے کبیرہ |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |