Maktaba Wahhabi

353 - 440
تشریح…: (۱) مذکورہ حدیث کے مصداق اور خلفاء راشدین یہی چار ہیں: ابوبکر، عمر، عثمان، علی رضی اللہ عنہم بالترتیب رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خلفاء بھی کہا اور راشدین (ہدایت یافتہ) بھی کہا اور اپنی سنت کے ساتھ ان کی سنت پر بھی عمل کرنے کا حکم دیا۔ ***** وَقَالَ: ((اَلْخِلَافَۃُ بَعْدِيْ ثَلَاثُوْنَ سَنَۃً۔))[1] فَکَانَ آخِرُہَا عَلِیٌّ رضی اللّٰه عنہ (۱) وَنَشْہَدُ لِلْعَشَرَۃِ الْمُبَشَّرِیْنَ بِالْجَنَّۃِ کَمَا شَہِدَ لَہُمُ النَّبِیُّ صلي للّٰه عليه وسلم فَقَالَ ((أَبُوْبَکْرٍ فِي الْجَنَّۃِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّۃِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّۃِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّۃِ، وَطَلْحَۃُ فِي الْجَنَّۃِ، وَالزُّبَیْرُ فِي الْجَنَّۃِ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّۃِ، وَسَعِیْدٌ فِي الْجَنَّۃِ، وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّۃِ،وَأَبُوْعُبَیْدَۃُ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي الْجَنَّۃِ۔))[2] (۲) ترجمہ…: اور فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’میرے بعد خلافت تیس سال تک رہے گی‘‘ سو آخری خلیفہ علی رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم ان دس صحابہ کے جنتی ہونے کی گواہی دیتے ہیں جن کے جنتی ہونے کی گواہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اور فرمایا: ’’ابوبکر جنتی ہے، عمر جنتی ہے، عثمان جنتی ہے، علی جنتی ہے، طلحہ جنتی ہے، زبیر جنتی ہے، سعد جنتی ہے، سعید جنتی ہے، عبد الرحمن بن عوف جنتی ہے اور ابوعبیدہ بن جراح جنتی ہے۔‘‘رضی اللہ عنہم اجمعین تشریح…: (۱) پیغمبر علیہ السلام نے پیشین گوئی فرمائی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عرصۂ خلافت تیس سال ہوگا اور یہ بات خلفاء اربعہ کی خلافت کے حق میں ثابت ہوچکی ہے کہ وہ تیس سال کے عرصہ پر محیط ہے۔ اس کے بعد پھر ملوکیت کا دور شروع ہوگیا تھا اور خلفاء راشدین کے بعد
Flag Counter