Maktaba Wahhabi

315 - 440
الغرض یہ وہ حوض ہے جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور ان اوصاف کو مانتے ہیں جو احادیث میں بیان ہوئے ہیں۔ (۲)… اس میں کوثر گرے گی جو جنت کی نہروں میں سے ایک نہر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اِِنَّا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ﴾ (الکوثر:۱) ’’بلاشبہ ہم نے تجھے کوثر عطا کی۔ ‘‘ مشہور قول یہ ہے کہ کوثر سے مراد جنت کی ایک نہر ہے جو نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض میں گرے گی۔ ایک قول یہ ہے کہ کوثر سے مراد خیر کثیر ہے۔ اس میں نہر بھی داخل ہوجاتی ہے۔ کیونکہ وہ بھی ایک خیر ہے۔ لہٰذا یہ تفسیر عام ہے۔ ***** وَأَبَارِیْقُہُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَائِ (۱) مَنْ شَرِبَ مِنْہُ شُرْبَۃً لَا یَظْمَأُ بَعْدَہَا أَبَدًا (۲) وَالصِّرَاطُ حَقٌّ یَجوزہُ الْأَبرارُ، وَیَزلُّ عَنہُ الْفُجّارُ۔ ترجمہ…: اور اس کے پیالوں کی تعداد آسمان کے تاروں کے برابر ہوگی۔ جو شخص اس سے ایک گھونٹ پی لے گا، اس کے بعد اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔ علاوہ ازیں (پل) صراط بھی حق ہے۔ نیکوکار اس سے گزر جائیں گے اور گنہگار اس سے پھیل جائیں گے۔ تشریح…: (۱) اباریق سے مراد وہ برتن ہیں جن میں پانی پیا جاتا ہے۔ (۲)… لہٰذا جو شخص حوضِ کوثر میں سے پی لے گا، اس کی پیاس بجھ جائے گی اور دوبارہ کبھی لوٹ کر نہیں آئے گی۔ (۳)… قیامت کے دن کے اعمال اور ہولناکیوں میں سے ایک پل صراط پر سے گزرنا بھی ہے۔ الصراط سے مراد وہ پل ہے جسے جہنم کے بالکل اوپر رکھا جائے گا۔ سب لوگ اس کو عبور
Flag Counter