ہوئے۔‘‘ تشریح…: (۱) اس بات سے معتزلہ کا ردّ مقصود ہے کہ وہ حقیقی ترازو ہوگا جس کے دو پلڑے اور زبان ہوگی۔ (۲)… امّ المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: ’’کیا آپ قیامت کے دن اپنے اہل بیت (ازواج مطہرات) والوں کو یاد رکھیں گے۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَمَّا فِيْ ثَلَاثَۃِ مَوَاضِعَ، فَلَا أَحَدٌ یَذْکُرُ أَحَدًا: عِنْدَ وَزْنِ الْأَعْمَالِ؛ حَتَّی یَعْلَمَ ہَلْ تَرْجِحُ حَسَنَاتُہُ أَوْ سَیِّئَاتُہٗ عِنْدَ تَطَایُرِ الصُّحُفِ؛ حَتَّی یَعْلَمَ ہَلْ یُعْطٰی صَحِیْفَتُہٗ بِیَمِیْنِہٖ أَوْ بِشِمَالِہٖ۔ عَلَی الصِّرَاطِ۔)) ’’لیکن تین مواقع پر کوئی کسی کو یا دنہیں رکھے گا۔ اعمال کے وزن کے وقت حتیٰ کہ اسے علم ہوجائے کہ اس کی نیکیاں بھاری ہیں یا گناہ۔ دوسرا موقعہ صحیفوں کی تقسیم کے وقت حتیٰ کہ اسے علم ہوجائے کہ اس کا صحیفہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یا بائیں میں۔ اور تیسرا مقام پل صراط ہے۔‘‘[1] یعنی پل صراط سے گزرتے وقت حتیٰ کہ اسے علم ہوجائے کہ وہ نجات پائے گا یا نہیں۔ ***** |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |