Maktaba Wahhabi

312 - 440
اور لیکن وہ شخص جسے اس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا گیا ۔ تو عنقریب وہ بڑی ہلاکت کو پکارے گا ۔ اور بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا ۔‘‘ تشریح…: (۱) یہ صحائف اعمال، اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کا کمال عدل ہے کہ وہ نہ تو کسی پر ظلم کرے گا اور نہ ہی کسی کو اس کے ناکردہ گناہوں کی سزا دے گا۔ (۲)… ایک آیت میں ہے کہ اس کو کتاب بائیں ہاتھ میں دی جائے گی اور ایک آیت میں ہے کہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دی جائے گی۔ دونوں آیتوں کو اس طرح جمع کیا جائے گا کہ اس کو اس کی کتاب بائیں ہاتھ میں اسے رسوا کرنے کے لیے پیٹھ کے پیچھے سے دی جائے گی (اللہ کی پناہ) گویا اس کے ساتھ دونوں طرح سلوک کیا جائے گا۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سننے میں آیا ہے: بعض گمراہ فرقے جب کوئی شخص مرجاتا ہے تو اس کا بایاں ہاتھ کاٹ دیتے ہیں تاکہ قیامت کے دن اس کا بایاں ہاتھ نہ ہو اور بائیں ہاتھ کی عدم موجودگی میں اس کو اس کی کتاب دائیں ہاتھ میں دی جائے۔ وہ اس بات پر ایمان نہیں رکھتے کہ اللہ تعالیٰ اس کے اس ہاتھ کو جس کو وہ کاٹ دیتے ہیں پہلی حالت میں لوٹا دے گا۔ یہ گمراہ فرقوں کی مضحکہ خیز باتوں میں سے ایک بات ہے۔ ***** وَالْمِیْزَانُ لَہُ کَفَتَانِ وَلِسَانٌ، تُوزَنُ بِہِ الْأَعْمَالُ۔ (۱) ﴿فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہٗ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ، وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہٗ فَاُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْا اَنفُسَہُمْ فِیْ جَہَنَّمَ خٰلِدُوْنَ،﴾ (المومنون:۱۰۲تا۱۰۳) (۲) ترجمہ…: ترازو کے دو پلڑے ہوں گے اور ایک زبان۔ اس کے ساتھ اعمال کو تولا جائے گا۔ ’’جن کی ترازو کا پلڑا بھاری ہوگیا وہ تو نجات پانے والے ہوں گے۔ اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا، یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنا نقصان خود کرلیا ہے جو ہمیشہ کے لیے جہنم واصل
Flag Counter