Maktaba Wahhabi

250 - 440
اور استطاعت ہو۔ نابالغ بچہ، مجنون، بے عقل، پاگل، یا وہ مجبور شخص جس کے پاس اختیار نہ ہو سب کے سب مرفوع القلم ہیں۔ ان سے کسی کام کا مطالبہ نہیں۔ کیونکہ ان کے پاس قدرت و استطاعت ہی نہیں ہوتی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مکلف بنایا ہے اور نہ ہی ان کا مواخذہ فرمائیں گے۔ مکلف صرف وہی ہوتا ہے جو عقل مند اور طاقت و اختیار رکھنے والا ہو۔ (۲)… ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا لَہَا مَا کَسَبَتْ وَ عَلَیْہَا مَا اکْتَسَبَتْط رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا ط رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا ط رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ط وَاعْفُ عَنَّا وَ اغْفِرْلَنَا وَ ارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ،﴾ (البقرہ:۲۸۶) ’’اللہ کسی جان کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی گنجائش کے مطابق۔ اسی کے لیے ہے جو اس نے (نیکی) کمائی اور اسی پر ہے جو اس نے (گناہ) کمایا، اے ہمارے رب! ہم سے مؤاخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر جائیں۔ اے ہمارے رب! اور ہم پر کوئی بھاری بوجھ نہ ڈال، جیسے تو نے اسے ان لوگوں پر ڈالا جو ہم سے پہلے تھے۔ اے ہمارے رب! اور ہم سے وہ چیز نہ اٹھوا جس (کے اٹھانے) کی ہم میں طاقت نہ ہو۔ اور ہم سے در گزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر۔ تو ہی ہمارا مالک ہے۔ سو، کافر لوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔ ‘‘ (۳)… اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوْا وَاَطِیعُوْا وَاَنفِقُوْا خَیْرًا لِاَنْفُسِکُمْ وَمَنْ یُّوقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ،﴾ (التغابن:۱۶)
Flag Counter