Maktaba Wahhabi

189 - 440
﴿فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَقُوْدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ اُعِدَّتْ لِلْکٰفِرِیْنَ﴾ (البقرہ:۲۴) ’’تو اس آگ سے بچ جاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں، کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ ‘‘ چنانچہ قرآن کریم آج بھی پوری کائنات کے جنوں اور انسانوں کو چیلنج کر رہا ہے کہ وہ اس قرآن جیسی کوئی چھوٹی سی سورت ہی بنا کر دکھادیں۔ اور چونکہ کوئی بھی اللہ کے کلام جیسا کلام لانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ لہٰذا یہ دلیل ہے کہ قرآن بزرگی والے دانا اللہ ربّ العالمین کی طرف سے نازل کردہ ہے۔ ***** وہٰذَا ہُوَ الْکِتَابُ الْعَرَبِیُّ الّذِیْ قَالَ فِیْہِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا: ﴿لَنْ نُّؤْمِنَ بِہٰذَا الْقُرْاٰنِ﴾ (السباء:۳۱) (۱) وَقَالَ بَعْضُہُمْ ﴿اِِنْ ہٰذَآ اِِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ﴾ فَقَالَ سُبْحَانَہُ ﴿سَاُصْلِیْہِ سَقَرَ﴾ (المدثر:۲۵تا۲۶) (۲) وَقَالَ بَعْضُہُمْ: ہُوَ شِعْرٌ، وَقَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی: ﴿وَمَا عَلَّمْنَاہُ الشِّعْرَ وَمَا یَنْبَغِی لَہٗ اِِنْ ہُوَ اِِلَّا ذِکْرٌ وَّقُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌ،﴾ (یس:۶۹)۔ (۳) ترجمہ…: اور یہی وہ عربی کتاب ہے جس کے متعلق کفار نے کہا تھا ’’ہم اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے۔‘‘ اور ان میں سے کچھ نے کہا: ’’یہ تو سراسر انسان کا کلام ہے۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’عنقریب اسے (قرآن کا انکار کرنے والے کو) ہم جہنم میں ڈالیں گے۔‘‘ اور ان میں سے بعض نے کہا: یہ شعر ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’ہم نے اسے (اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو) شعر نہیں سکھائے اور نہ ہی یہ اس کے لائق تھے۔ یہ تو نصیحت اور واضح قرآن ہے۔‘‘ تشریح…: (۱) یہ ان کی باتوں کا خلاصہ ہے کہ انہوں نے دشمنی اور تکبر کی وجہ سے کہا: ’’ہم
Flag Counter