Maktaba Wahhabi

187 - 440
آخَرُوْنَ فَقَدْ جَاؤا ظُلْمًا وَّزُورًا، وَقَالُوْا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اکْتَتَبَہَا فَہِیَ تُمْلَی عَلَیْہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً،﴾ (الفرقان:۴تا۵) ’’اور ان لوگوں نے کہا جنھوں نے کفر کیا؛ یہ نہیں ہے مگر ایک جھوٹ، جو اس نے گھڑ لیا ہے۔ اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس پر اس کی مدد کی۔ سو بلاشبہ وہ ایک ظلم اور جھوٹ پر اتر آئے ہیں۔ اور انھوں نے کہایہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں، جو اس نے لکھوا لی ہیں، تو وہ پہلے اور پچھلے پہر اس پر پڑھی جاتی ہیں۔‘‘ اللہ نے انہیں چیلنج کرتے ہوئے فرمایا: تم کہتے ہو: یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے، یہ بشر کا کلام ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے جیسے بشر ہیں، یہ قرآن الفاظ و کلمات کا مجموعہ ہے اور تمہاری زبان میں اس کی آیات اتری ہیں؟ اگر ایسا ہے تو تم بھی بشر ہو بلکہ تم اپنے دور کے فصیح ترین انسان ہو، تو اس قرآن جیسی کوئی کتاب لاکر دکھاؤ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ چیلنج کیا لیکن وہ عاجز آگئے۔ ﴿قُلْ لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلٰٓی اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِہٖ وَلَوْ کَانَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ ظَہِیْرًا،﴾ (الاسراء:۸۸) ’’کہہ دے اگر سب انسان اور جن جمع ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہیں لائیں گے، اگرچہ ان کا بعض بعض کا مددگار ہو۔‘‘ یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے اس وقت نازل ہوئی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے اور ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلطنت و قوت نہیں ملی تھی۔ لیکن اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ چیلنج کردیا اور وہ اپنی سخت دشمنی کے باوجود بھی اس چیلنج کا مقابلہ نہ کرسکے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں چیلنج کیا کہ وہ دس سورتیں بنا لائیں۔ ﴿اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰہُ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِہٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ،﴾ (ھود:۱۳) ’’یا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے گھڑ لیا ہے۔ کہہ دے! پھر اس جیسی دس سورتیں
Flag Counter