کہ وہ اپنے مومن بندوں سے راضی ہے اور رضا اللہ تعالیٰ کی فعلی صفات میں سے ہے۔ بہت سی آیات میں اس کا ذکر ہے۔ ﴿رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوْا عَنْہُ﴾ (المائدہ:۱۱۹، توبہ:۱۰۰، المجادلہ:۲۲، البینہ:۸) وغیرہ۔ چنانچہ اس میں اللہ تعالیٰ کی صفت رضا کا ذکر ہے جیسے اس کی عظمت کے لائق ہے۔ اور یہ مخلوقات کی رضا کے مشابہ نہیں۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی بھی صفت رِضا بیان کی ہے اور مخلوق کی بھی۔ فرمایا ﴿وَ رَضُوْا عَنْہُ﴾ اس میں مخلوق کی صفت رضا کا اثبات ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی رِضا (خوشی) اور مخلوق کی رِضا میں کوئی مشابہت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رضا اس کے ساتھ خاص ہے اور مخلوق کی رضا ان کے ساتھ خاص اور ان کے مطابق ہے۔ ***** وقولہ ﴿یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّوْنَہٗ﴾ (المائدہ:۵۴) (۱) ترجمہ…: اور اللہ کا فرمان: ’’وہ پسند کرے گا ان کو اور وہ محبت کریں گے اس سے۔‘‘ تشریح…: اسی طرح اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے محبت بھی ہے۔ وہ اپنے بندوں کے اعمال کے مطابق ان سے محبت کرتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰہُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّہُمْ وَ یُحِبُّوْنَہٗٓ اَذِلَّۃٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ یُجَاہِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ لَا یَخَافُوْنَ لَوْمَۃَ لَآئِمٍط﴾ (المائدۃ:۵۴) ’’اے ایمان والو! تم میں جو بھی اپنے دین سے پھر جائے تو قریب ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو لے آئے جن کو اللہ پسند کرے اور وہ بھی اللہ سے محبت کریں۔ جو مومنوں کے حق میں نرم اور کافروں کے حق میں سخت ہوں گے۔ اور وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔‘‘ |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |