Maktaba Wahhabi

کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم )

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

۱۹۷۵ء میں شہنشاہ ایران نے سونے کا دروازہ سید علی ہجویری ----- کے مزارکی نذر کیا جسے پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نے اپنے ہاتھوں سے دربار میں نصب فرمایا ۔۱۹۸۹ء میں وفاقی گورنمنٹ نے جھنگ میں ایک مزار کی تعمیر وتزئین کے لئے ۶۸ لاکھ روپیہ کا عطیہ سرکاری خزانے سے ادا کیا ۱۹۹۱ء[1] میں سید علی ہجویری کے عرس کے افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزار کو ۴۰ من عرق گلاب سے غسل دے کر کیا [2]جبکہ امسال ’’داتا صاحب‘‘کے ۹۴۸ ویں عرس کے افتتاح کے لئے جناب وزیر اعظم صاحب بنفس نفیس تشریف لے گئے مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی ‘فاتحہ خوانی کی ‘مزار سے متصل مسجد میں نماز عشاء ادا کی اور دودھ کی سبیل کاافتتاح کیا نیز ملک میں شریعت کے نفاذ کشمیر اور فلسطین کی آزادی افغانستان میں امن واستحکام اور ملک کی یک جہتی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں ۔[3]گزشتہ دنوں وزیر اعظم صاحب ازبکستان تشریف لے گئے جہاں انہوں نے چالیس لاکھ ڈالر (تقریبا ایک کروڑ روپیہ پاکستانی )امام بخاری رحمہاﷲ کے مزار کی تعمیر کے لئے بطور عطیہ عنایت فرمائے [4] مذکورہ بالا چند مثالوں کے بین السطور ‘اہل بصیر ت کے سمجھنے کے لئے بہت کچھ موجود ہے ایسی سرزمین جس کے فرمانروا خود ’’خدمتِ اسلام‘‘سر انجام دے رہے ہوں وہاں کے عوام کی اکثریت اگر گلی گلی ‘محلہ محلہ ‘گاؤں گاؤں ‘شب وروز مراکز شرک قائم کرنے میں مصروف عمل ہوں تو اس میں تعجب کی کونسی بات ہے ؟کہاجاتا ہے الناس علی دین ملوکھم (یعنی عوام اپنے حکمرانوں کے دین پر چلتے ہیں) یہ دور اپنے ابراہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لاالہ الاﷲ
x
صفحہعنوان
4وہ ایک کلمہ ہے لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰه
11عقیدہ توحید کی وضاحت
121۔توحید ذات
141۔ توحید ِعبادت
163۔توحید صفات
19عقیدہ توحید بنی نوع انسان کے لئے سب سے بڑی رحمت ہے :
20استقامت اور ثابت قدمی
22(۲)عزت نفس اور خودی کا تحفظ
22مساوات اور عدل اجتماعی
23روحانی سکون
24عقیدۂ شرک بنی نوعِ انسان کے لئے سب سے بڑی لعنت
26اسلامی انقلاب اور عقیدۂ توحید
36شرک کے بارے میں چند اہم مباحث
37۲۔مشرکین اپنے معبودوں کے اختیارات عطائی سمجھتے تھے
37۳۔قرآن مجید کی اصطلاح مِنْ دُوْنِااللّٰه <mfnote> کیا مراد ہے؟
42مشرکین کے دلائل اور ان کا تجزیہ
42پہلی دلیل اور اس کا تجزیہ
48دوسری دلیل اور اس کا تجزیہ :
54تیسری دلیل اور اس کا تجزیہ
59اسباب شرک
59۱۔جہالت
61۲۔ہمارے صنم کدے
63۳۔دین خانقاہی
68پاکستان بھر میں منعقد ہونے والے عرسوں کی تفصیل
68عیسوی مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
68بکری مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
70۴۔فلسفہ وحدت الوجود ‘وحدت الشہود اور حلول
76(۱) رسالت
77(ب) قرآن وحدیث
77(ج) عبادت اور ریاضت
79(د) جزا وسزا
79(ھ)کرامات
81(و)باطنیت
83ہندو پاک کا قدیم مذہب ‘ہندو مت
84(الف) ہندو مذہب میں عبادت اورریاضت کے طریقے
86(ب) ہندو بزرگوں کے مافوق الفطرت اختیارات
87(ج) ہندو بزرگوں کی بعض کرامات
89۶۔حکمران طبقہ
93پس چہ باید کرد؟
Flag Counter