Maktaba Wahhabi

کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم )

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

جس طرف چاہتے نکل جاتے ‘‘(شریعت وطریقت :۲۰۴) یہ ہے وہ باطنیت کے جس کے خوشنما پردے میں اہل ہوا وہوس دین اسلام کے عقائد ہی نہیں اخلاق اور شرم وحیا کا دامن بھی تارتار کرتے رہے اور پھر بھی بقول مولانا الطاف حسین حالی رحمہاﷲ ؎ ’’نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے ‘‘ قارئین کرام! فلسفہ وحدت الوجود اور حلول کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گمراہی کا یہ مختصر سا تعارف ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کو الحاد اور کفر وشرک کے راستہ پر ڈالنے میں اس باطل فلسفہ کا کتنا بڑا حصہ ہے ؟ ہندو پاک کا قدیم مذہب ‘ہندو مت پندرہ سو سال قبل مسیح ‘جہاں گرد آرین اقوام وسط ایشیاء سے آکر وادی سندھ کے علاقے ہڑپہ اور موہنجوڈارو میں آباد ہوئیں ۔یہ علاقے اس وقت برصغیر کی تہذیب وتمدن کا سرچشمہ سمجھے جاتے تھے ۔ہندوؤں کی پہلی مقدس کتاب ’’رگ وید ‘‘انہی آرین اقوام کے مفکرین نے لکھی جو ان کی دیوی دیوتاؤں کی عظمت کے گیتوں پر مشتمل ہے ۔یہیں سے ہندو مذہب کی ابتدا ہوئی (مقدمہ ارتھ شاستر از محمد اسماعیل زبح صفحہ ۵۹) جس کا مطلب یہ ہے کہ ہندو مذہب گزشتہ ساڑھے تین ہزار سال سے برصغیر کی تہذیب وتمدن ‘معاشرت اور مذاہب پر اثر انداز ہوتا چلا آرہا ہے ۔ ہندو مت کے علاوہ بدھ مت اور جین مت کا شمار بھی قدیم ترین مذاہب میں ہوتا ہے بدھ مت کا بانی گوتم بدھ ۴۸۳ق ۔م ۔میں پیدا ہوا اور ۵۶۳ق۔م۔میں اسی (۸۰)سال کی عمر پاکرفوت ہوا جبکہ جین مت کا بانی مہاویر جین ۵۲۷ق۔م۔میں پیدا ہوا اور بہتر (۷۲)سال کی عمر پاکر ۵۹۹ق۔م۔میں فوت ہوا ‘جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دونوں مذاہب بھی کم ازکم چار پانچ سو سال قبل مسیح سے برصغیر کی تہذیب وتمدن ‘معاشرت اور مذاہب پر اثر انداز ہورہے ہیں ۔ ہندو مت ‘بدھ مت اور جین مت تینوں مذاہب وحدت الوجود اور حلول کے فلسفہ پر ایمان رکھتے
x
صفحہعنوان
4وہ ایک کلمہ ہے لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰه
11عقیدہ توحید کی وضاحت
121۔توحید ذات
141۔ توحید ِعبادت
163۔توحید صفات
19عقیدہ توحید بنی نوع انسان کے لئے سب سے بڑی رحمت ہے :
20استقامت اور ثابت قدمی
22(۲)عزت نفس اور خودی کا تحفظ
22مساوات اور عدل اجتماعی
23روحانی سکون
24عقیدۂ شرک بنی نوعِ انسان کے لئے سب سے بڑی لعنت
26اسلامی انقلاب اور عقیدۂ توحید
36شرک کے بارے میں چند اہم مباحث
37۲۔مشرکین اپنے معبودوں کے اختیارات عطائی سمجھتے تھے
37۳۔قرآن مجید کی اصطلاح مِنْ دُوْنِااللّٰه <mfnote> کیا مراد ہے؟
42مشرکین کے دلائل اور ان کا تجزیہ
42پہلی دلیل اور اس کا تجزیہ
48دوسری دلیل اور اس کا تجزیہ :
54تیسری دلیل اور اس کا تجزیہ
59اسباب شرک
59۱۔جہالت
61۲۔ہمارے صنم کدے
63۳۔دین خانقاہی
68پاکستان بھر میں منعقد ہونے والے عرسوں کی تفصیل
68عیسوی مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
68بکری مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
70۴۔فلسفہ وحدت الوجود ‘وحدت الشہود اور حلول
76(۱) رسالت
77(ب) قرآن وحدیث
77(ج) عبادت اور ریاضت
79(د) جزا وسزا
79(ھ)کرامات
81(و)باطنیت
83ہندو پاک کا قدیم مذہب ‘ہندو مت
84(الف) ہندو مذہب میں عبادت اورریاضت کے طریقے
86(ب) ہندو بزرگوں کے مافوق الفطرت اختیارات
87(ج) ہندو بزرگوں کی بعض کرامات
89۶۔حکمران طبقہ
93پس چہ باید کرد؟
Flag Counter