Maktaba Wahhabi

کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم )

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

شیخ عبدالقادر جیلانی کے بارے میں بھی کسی شاعر نے ایسا ہی اظہار خیال کیا ہے ۔ امداد کُن امداد کُن از رنج وغم آزاد کُن در دین ودنیا شاد کُن یا شیخ عبدالقادر! ترجمہ:’’اے شیخ عبدالقادر !میری مدد کیجئے ‘میری مدد کیجئے ‘اور مجھے ہر رنج وغم سے آزاد کردیجئے ‘نیز دین ودنیا کے تمام معاملات میں مجھے خوش کیجئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں عربی کے ایک شاعر نے اپنے عقیدے کا اظہار یوں کیا ہے : ناد علیا مظہر العجائب تجد ہ عونا فی النوائب کل ھم و غم سینجلی بولایتک یا علی یا علی ترجمہ:’’عجائبات کے ظاہر کرنے والے علی کو پکارو ہر مصیبت میں اسے اپنا مددگار پاؤگے اے علی تیری ولایت کے صدقے عنقریب سارے غم دور ہوجائیں گے۔ ان افکار وعقائد کو سامنے رکھتے ہوئے یا محمد‘یاعلی‘یاحسین ‘یا غوث الاعظم جیسے ندائیہ کلمات کی حقیقت آسانی سے سمجھی جاسکتی ہے اور یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان کلمات کے پس منظر میں کون سا عقیدہ کارفرماہے؟ اولیاء کرام اور بزرگان دین کے بارے میں پائے جانے والے ان تصورات اور عقائد کا اب ہمیں کتاب وسنت کی روشنی میں جائزہ لینا ہے کیا واقعی اولیاء کرام ایسی قدرت رکھتے اور اختیارات رکھتے ہیں جیسا کہ ان کے پیروکار سمجھتے ہیں؟ پہلے قرآن مجید کی چند آیات ملاحظہ ہوں۔ 1۔ وَالَّذِ یْنَ تََدْ عُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ مَا یَمْلِکُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍ۔ ترجمہ:’’اﷲتعالیٰ کو چھوڑکر جنہیں تم پکارتے ہو وہ ایک پرکاہ کے بھی مالک نہیں ہیں‘‘ (سورہ فاطرآیت:۱۳) 2۔ قُلِ ادْعُوْا الَّذِ یْنَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُوْنِااللّٰه لَا یَمْلِکُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَلَا فِی اْلاَرضِ وَمَا لَھُمْ فِیْھِمَا مِنْ شِرْکٍ وَّ مَا لَہُ مِنْھُمْ مِنْ ظَھِیْرٍ۔ (سورہ سبا آیت ۲۲) ترجمہ:’’کہو پکار دیکھو انہیں جنہیں تم اﷲ کے سوا اپنا معبود سمجھ بیٹھے ہو وہ نہ آسمان میں ذرہ برابر کسی چیز کے مالک ہیں نہ زمین میں وہ آسمان وزمین کی ملکیت میں شریک نہیں نہ ہی ان میں سے کوئئی اللہ تعالیٰ کا مددگار ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
4وہ ایک کلمہ ہے لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰه
11عقیدہ توحید کی وضاحت
121۔توحید ذات
141۔ توحید ِعبادت
163۔توحید صفات
19عقیدہ توحید بنی نوع انسان کے لئے سب سے بڑی رحمت ہے :
20استقامت اور ثابت قدمی
22(۲)عزت نفس اور خودی کا تحفظ
22مساوات اور عدل اجتماعی
23روحانی سکون
24عقیدۂ شرک بنی نوعِ انسان کے لئے سب سے بڑی لعنت
26اسلامی انقلاب اور عقیدۂ توحید
36شرک کے بارے میں چند اہم مباحث
37۲۔مشرکین اپنے معبودوں کے اختیارات عطائی سمجھتے تھے
37۳۔قرآن مجید کی اصطلاح مِنْ دُوْنِااللّٰه <mfnote> کیا مراد ہے؟
42مشرکین کے دلائل اور ان کا تجزیہ
42پہلی دلیل اور اس کا تجزیہ
48دوسری دلیل اور اس کا تجزیہ :
54تیسری دلیل اور اس کا تجزیہ
59اسباب شرک
59۱۔جہالت
61۲۔ہمارے صنم کدے
63۳۔دین خانقاہی
68پاکستان بھر میں منعقد ہونے والے عرسوں کی تفصیل
68عیسوی مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
68بکری مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
70۴۔فلسفہ وحدت الوجود ‘وحدت الشہود اور حلول
76(۱) رسالت
77(ب) قرآن وحدیث
77(ج) عبادت اور ریاضت
79(د) جزا وسزا
79(ھ)کرامات
81(و)باطنیت
83ہندو پاک کا قدیم مذہب ‘ہندو مت
84(الف) ہندو مذہب میں عبادت اورریاضت کے طریقے
86(ب) ہندو بزرگوں کے مافوق الفطرت اختیارات
87(ج) ہندو بزرگوں کی بعض کرامات
89۶۔حکمران طبقہ
93پس چہ باید کرد؟
Flag Counter