Maktaba Wahhabi

کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم )

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

کرنے سے عاجز اور بے بس ہیں ‘تو پھر انہیں میں سے ایک بھگوان حاجتیں اور مرادیں پوری کرنے پر کیسے قادر ہوسکتا ہے ؟ ٭٭٭ ٭ اے بدھ مت کے ماننے والو ! تمہارا ایمان ہے کہ گوتم بُدھ عالمگیر سچّائی کی تلاش میں برس ہابرس میدانوں ‘جنگلوں اور صحراؤں میں پھرتا رہا ‘کبھی تم نے غور کیا کہ جو شخص خود ایک عالمگیر سچّائی کی تلاش میں طویل مدت تک سرگرداں رہا ۔وہ خود عالمگیر سچائی کیسے بن سکتا ہے؟ ٭٭٭ ٭ اے ائمہ معصومین کے ماننے والو ! تمہارا ایمان ہے کہ کائنات کا ذرّہ ذرّہ امام کے حکم واقتدار کے آگے سرنگوں ہے اور یہ دعویٰ بھی رکھتے ہو کہ اہل ِ بیت پر جو مصیبت اور آفت آئی وہ ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کی وجہ سے آئی کبھی تم نے اس پر غور کیا کہ جس کے حکم کے آگے کائنات کا ذرّہ ذرّہ سرنگوں ہوا اس پر آفت اور مصیبت کیسے آسکتی ہے ؟اور جس پر آفت اور مصیبت آجائے وہ کائنات کے ذرّہ ذرّہ کا حاکم اور مقتدر ِ اعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟ ٭٭٭ ٭ اے بزرگان دین اور اولیائے کرام کے ماننے والو ! تمہارا ایمان ہے کہ علی ہجویری رحمہ اللہ خزانے عطا کرتے ہیں۔خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ طوفان سے نجات بخشتے ہیں ۔عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ مصائب اور مشکلات دور کرتے ہیں ‘امام بری کھوٹی قسمتیں کھری کرتے ہیں اور سلطان باہو رحمہ اللہ اولاد سے نوازتے ہیں۔کبھی تم نے غور کیا جب علی ہجویری رحمہ اللہ نہیں تھے تو خزانے کون عطاکرتا تھا جب معین الدین چشتی رحمہ اللہ نہیں تھے تو طوفان سے نجات کون بخشتا تھا ‘جب عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نہیں تھے تو مصائب
x
صفحہعنوان
4وہ ایک کلمہ ہے لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰه
11عقیدہ توحید کی وضاحت
121۔توحید ذات
141۔ توحید ِعبادت
163۔توحید صفات
19عقیدہ توحید بنی نوع انسان کے لئے سب سے بڑی رحمت ہے :
20استقامت اور ثابت قدمی
22(۲)عزت نفس اور خودی کا تحفظ
22مساوات اور عدل اجتماعی
23روحانی سکون
24عقیدۂ شرک بنی نوعِ انسان کے لئے سب سے بڑی لعنت
26اسلامی انقلاب اور عقیدۂ توحید
36شرک کے بارے میں چند اہم مباحث
37۲۔مشرکین اپنے معبودوں کے اختیارات عطائی سمجھتے تھے
37۳۔قرآن مجید کی اصطلاح مِنْ دُوْنِااللّٰه <mfnote> کیا مراد ہے؟
42مشرکین کے دلائل اور ان کا تجزیہ
42پہلی دلیل اور اس کا تجزیہ
48دوسری دلیل اور اس کا تجزیہ :
54تیسری دلیل اور اس کا تجزیہ
59اسباب شرک
59۱۔جہالت
61۲۔ہمارے صنم کدے
63۳۔دین خانقاہی
68پاکستان بھر میں منعقد ہونے والے عرسوں کی تفصیل
68عیسوی مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
68بکری مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
70۴۔فلسفہ وحدت الوجود ‘وحدت الشہود اور حلول
76(۱) رسالت
77(ب) قرآن وحدیث
77(ج) عبادت اور ریاضت
79(د) جزا وسزا
79(ھ)کرامات
81(و)باطنیت
83ہندو پاک کا قدیم مذہب ‘ہندو مت
84(الف) ہندو مذہب میں عبادت اورریاضت کے طریقے
86(ب) ہندو بزرگوں کے مافوق الفطرت اختیارات
87(ج) ہندو بزرگوں کی بعض کرامات
89۶۔حکمران طبقہ
93پس چہ باید کرد؟
Flag Counter