Maktaba Wahhabi

کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم )

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

ّ﴿وَجَعَلُوا لَہُ مِنْ عِبَادِہِ جُزْأً اِنَّ الاِنْسَانَ لَکَفُورٌ مُبِیْنٌ﴾ ترجمہ:’’لوگوں نے اس کے بندوں میں سے بعض کو اس کاجزء بناڈالا حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلا احسان فراموش ہے ‘‘ (سور زخرف:۱۵) ان ساری آیات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہاﷲتعالیٰ کاکوئی خاندان نہیں۔اس کی بیوی ہے نہ اولاد‘ماں ہے نہ باپ‘نہ ہی اﷲتعالیٰ کی ذات کائنات کی کسی (جانداریا غیر جاندار)چیز میں مدغم ہے ‘نہ کسی چیز کا جزء ہے نہ ہی کائنات کی کوئی دوسری (جاندار یا غیر جاندار )چیزاﷲتعالیٰ کی ذات میں مدغم ہے ‘نہ ہی کوئی چیزاﷲتعالیٰ کی ذات کا جز ء ہے ‘نہ ہی اﷲتعالیٰ کے نور سے کوئی مخلوق پیدا ہوئی ہے ‘نہ ہی کوئی مخلوق اس کے نور کا جزء ہے ‘رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین مکہ کو جب ایک لاشریک ہستی کی دعوت دی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ جس ہستی کی طرف آپ دعوت دیتے ہیں اس کا حسب نسب کیا ہے وہ کس چیز سے بنا وہ کیا کھاتا ہے کیا پیتا ہے اس نے کس سے وراثت پائی اور اس کا وارث کون ہوگا ؟‘‘ان سوالوں کے جواب میں اﷲتعالیٰ نے سورہ اخلاص نازل فرمائی ۔ ّ﴿قُلْ ھُوَااللّٰه أَحَدٌااللّٰه الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکَنْ لَہُ کُفُوًا أَحَدٌ﴾ ترجمہ:’’کہو وہ اﷲہے یکتا‘اﷲسب سے بے نیاز ہے سب اس کے محتاج ہیں نہ اس کی کوئی اولاد ہے نہ وہ کسی کی اولاد اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔ توحید ذات کے بارے میں یہ بات بھی ذہن نشین رہنی چاہئے کہاﷲتعالیٰ کی ذات عرش معلّٰی پر جلوہ فرما ہے جیسا کہ قرآن مجید کی آیات اور احادیث مبارکہ سے ثابت ہے [1]البتہ اس کا علم اور قدرت ہر چیز کو اپنے گھیرے میں لئے ہوئے ہے ۔اس عقیدہ کے برعکس کسی کواﷲتعالیٰ کا بیٹا یا بیٹی ماننا یا کسی مخلوق کواﷲتعالیٰ کی ذات کا حصہ اورجزء کہنا یااﷲتعالیٰ کی ذات ہو ہر جگہ اور ہر چیز میں موجود سمجھنا شرک فی ِ الذّات کہلاتا ہے۔
x
صفحہعنوان
4وہ ایک کلمہ ہے لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰه
11عقیدہ توحید کی وضاحت
121۔توحید ذات
141۔ توحید ِعبادت
163۔توحید صفات
19عقیدہ توحید بنی نوع انسان کے لئے سب سے بڑی رحمت ہے :
20استقامت اور ثابت قدمی
22(۲)عزت نفس اور خودی کا تحفظ
22مساوات اور عدل اجتماعی
23روحانی سکون
24عقیدۂ شرک بنی نوعِ انسان کے لئے سب سے بڑی لعنت
26اسلامی انقلاب اور عقیدۂ توحید
36شرک کے بارے میں چند اہم مباحث
37۲۔مشرکین اپنے معبودوں کے اختیارات عطائی سمجھتے تھے
37۳۔قرآن مجید کی اصطلاح مِنْ دُوْنِااللّٰه <mfnote> کیا مراد ہے؟
42مشرکین کے دلائل اور ان کا تجزیہ
42پہلی دلیل اور اس کا تجزیہ
48دوسری دلیل اور اس کا تجزیہ :
54تیسری دلیل اور اس کا تجزیہ
59اسباب شرک
59۱۔جہالت
61۲۔ہمارے صنم کدے
63۳۔دین خانقاہی
68پاکستان بھر میں منعقد ہونے والے عرسوں کی تفصیل
68عیسوی مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
68بکری مہینوں میں عرسوں کی تعداد:
70۴۔فلسفہ وحدت الوجود ‘وحدت الشہود اور حلول
76(۱) رسالت
77(ب) قرآن وحدیث
77(ج) عبادت اور ریاضت
79(د) جزا وسزا
79(ھ)کرامات
81(و)باطنیت
83ہندو پاک کا قدیم مذہب ‘ہندو مت
84(الف) ہندو مذہب میں عبادت اورریاضت کے طریقے
86(ب) ہندو بزرگوں کے مافوق الفطرت اختیارات
87(ج) ہندو بزرگوں کی بعض کرامات
89۶۔حکمران طبقہ
93پس چہ باید کرد؟
Flag Counter